ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دیا تو امریکہ اس کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتا ‘ عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دیا تو امریکہ اس کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتا ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}

ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دیا تو امریکہ اس کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتا ‘ عبدالرشید ترابی

نہتے افغانیوں نے بیالیس ممالک کی فورسز کو شکست سے دو چار کر دیا ہے ‘ افغانستان سے امریکہ کی شکست خوردگی خطے میں نیا منظر نامہ بنے گا ‘کشمیریوں نے ہندوستان پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر ان کو غلام نہیں رکھ سکتا ‘ افضل گورو کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو ری چارج کر دیا ہے‘ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی مہم منظم کریں

اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دیا تو امریکہ اس کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتا ۔ہندوستان کے اندر سے اب آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں ‘ہندوستان نے آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کر کے دیکھ لیا ہے کہ وہ آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس کے افغانستان سے نکلنے کے بعد یہاں سے مجاہدین کشمیر کا رخ کریں گے اور ہندوستان کو نقصان پہنچائیں گے۔ہندوستان کو نقصان پہنچانے کے لیے افغانستان سے مجاہدین کا آنا ضروری نہیں ہے ہندوستان کی غلط حکمت عملی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے خود ہندوستان کے اندر لوگ ہندوستان کے خلاف ہو چکے ہیں ۔ امریکہ ہندوستان کو بچانے کی فکر کرنے کے بجائے افغانستان سے نکلنے کے راستے ڈھونڈے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے افغانیوں نے بیالیس ممالک کی فوج کو شکست سے دو چار کر دیا ہے ۔ امریکہ اپنی شکست چھپانے کے لیے پاکستان پر دباؤبڑھا رہا ہے اور ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہندوستان اپنے عہد سے انحراف کر کے عالمی برادری کا مجرم ہے ۔عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود اردیت دلائے ۔ انہوں نے کہاکہ افضل گورو کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک دفعہ پھر ری چارج کر دیا ہے پوری کشمیری قوم متحد و متفق ہو کر آزادی کی جدوجہد پر کمر بستہ ہے ۔حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی مہم منظم کریں او آئی سی کے ممبر ممالک ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر