{AF}
سیاست دانوں کے قول وفعل کے تضاد نے قوم کو منتشر کردیاہے،محمود الحسن چودھری{/AF}
سیاست دانوں کے قول وفعل کے تضاد نے قوم کو منتشر کردیاہے،محمود الحسن چودھری
تحریک آزادی کشمیرکی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے جنرل پرویز مشرف کو کندھا پیش کرنے والے سینے پر جیے بھٹو کابیج لگا کر جیے بھٹو کانعرے لگانے والے آج اپنی پالیسی گرگٹ کی بدل رہے ہیں،اقوام کی تعمیرمیں قیادت سیاسی اور فکری رہنمائی فراہم کرتی ہے قیادت اس طرح اپنے چھوٹے ذاتی مفادا کی خاطر رنگ بدلیں تو اس نے قوم کی کیا تعمیر کرنی ہے،امت کے عروج ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جو اصولوں اور نظریات کی سیاست کرتی ہے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں کشمیر کے سیکریٹری جنر ل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ سیاست دانوں نے قول وفعل کے تضاد نے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل کر منتشر کردیاہے،جس قوم کی قیادت کرنے والے اپنے چھوٹے ذاتی مفاد کی خاطر گرگٹ کی طرح رنگ بدلیں انھوں نے کیاقوم کی خدمت کرنی ہے اور کیا قیادت کرنی ہے،میڈیا نے ان چہروں سے نقاب لٹ دیے ہیں،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے امراء اضلاع کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے مشرف کو کندھا پیش کرنے والے اپنے مفاد کی خاطر جیے بھٹو کے نعرے لگانے والے آج کس طرح پالیسی بدل رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ آج جن مسائل کو قوم شکار ہے ا س کی بڑی وجہ اس طرح کے مفاد پرست سیاست دان ہیں جنھوں نے پوری قوم کو بے توقیر کررکھاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس امت کو عروج پر پہنچانے کا ایجنڈا ہے،اصولوں کی اگر کوئی جماعت بات کرتی ہیا اور اس پر پیرا دیتی ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے انھوں نے کہاکہ عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل اسلامی قیادت اسلامی تحریک کے پا س ہے۔