{AF}
دنیا عارضی جگہ ہے ہم سب نے اپنے وقت پر اللہ کے حضور جانا ہے:عبدالرشید ترابی{/AF}
دنیا عارضی جگہ ہے ہم سب نے اپنے وقت پر اللہ کے حضور جانا ہے:عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے باغ میں مختلف مقامات پر جاکر فاتحہ خوانی کی باغ( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے ایک روزہ دورہ باغ میں چھتر نمبر1میں خواجہ نور اکبر کے گھر جا کر تعزیت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار شائق بھی موجود تھے۔سابق ایڈمنسٹر بلدیہ باغ شجاعت ظفر گردیزی،جگلڑی میں راجہ جمیل کی والدکی وفات پر تعزیت کی،جنوبی باغ میں جماعت اسلامی متحدہ عرب امارات کے راہنما راجہ ایاز کیانی کی والدہ کی تعزیت،جگلڑی میں سردار صیاد کی اہلیہ کی وفات اور اویڑہ میں جلیل اکبر کی وفات پر تعزیت اور عبدالوہاب عباسی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ دنیا عارضی جگہ ہے ہم سب نے ایک مقررہ دن یہاں سے چلے جانا ہے،عبدالرشید ترابی نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔