قومی قیادت سے ملاقات کر کے کشمیریوں کے جذبات ان تک پہنچائے:عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiقومی قیادت سے ملاقات کر کے کشمیریوں کے جذبات ان تک پہنچائے:عبدالرشید ترابی{/AF}

قومی قیادت سے ملاقات کر کے کشمیریوں کے جذبات ان تک پہنچائے:عبدالرشید ترابی صدر پاکستان دورہ مظفرآباد پر کشمیریوں کو اچھا پیغام دیںآئینی اصلاحات کر کے حقیقی بیس کیمپ کا تشخص بحال کیا جائے، حکومت پاکستان اپنی غلطیوں کی اصلاح کر کے جاندار پالیسی مرتب کرے، باغ( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بنا برصغیرمیں پائیدار امن ممکن نہیں ہے بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے کچل رہا ہے،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار عبدالرشید ترابی نے راجہ فاروق کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امید ہے صدر پاکستان دورہ مظفرآباد میں کشمیریوں کے لیے اچھا پیغام لائیں گے،انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے اور سفارتی سطح پر بھارت پر دباؤ ڈال کر مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردا ر ادا کرے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حق خوداردیت کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو گے ہیں اور پاکستان کی قیادت سے ملاقات بھی اسی کا حصہ تھی،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پرانی پالیسیوں اور غلطیوں کو ختم کر کے نئی پالیسی ترتیب دے آزادکشمیر کے حقیقی بیس کیمپ کا کردار بحال کیا جائے اور آئینی اصلاحات کر کے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ساری سیاسی قیادت اور جماعتیں مل کر اتفاق رائے کے ساتھ مسئلہ کے حل کے لیے پیش رفت کریں،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر