نوجوان اپنی صلاحیتوں کو براؤکار لا کراسلامی انقلاب کی راہ ہموار کریں:عابد حسین

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkنوجوان اپنی صلاحیتوں کو براؤکار لا کراسلامی انقلاب کی راہ ہموار کریں:عابد حسین{/AF}

نوجوان اپنی صلاحیتوں کو براؤکار لا کراسلامی انقلاب کی راہ ہموار کریں:عابد حسین مغربی ممالک میں اسلامی تہذیب اپنائیں جو دوسروں کے لیے قابل ماڈل بنے،عوام جعلی ڈگری والوں کے بجائے محب وطن دیانتدار اور باکردار لوگوں کو اسمبلی میں بھیجیں، مانچسٹر( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر برطانیہ ناتھ زون کے کنونیئر عابد حسین نے کہا کہ کراچی میں شباب ملی کے زیر اہتمام نوجوانوں کا کنونشن آئندہ 11مئی کو ہونے والے الیکشن میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ نوجوان ملک کے کونے کونے میں چھا جائیں گے آنے والا دور نوجوانوں کا ہے ملک میں تبدیلی کے لیے اسلام پسند نوجوان سامنے آئیں گے ۔ ایک جمہوری انقلاب کے ذریعے ہی عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا ملک سے جاگیر داروں اور وڈیروں کی سیاست اور معیشت پر قبضہ ختم ہوگا ۔ استحصالی نظام کی جڑیں ختم کر کے اصل اقتدار کے مستحق عوام تک پہنچایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناتھ زون کے رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ نوجوان شباب ملی جیسی تنظیموں کے ساتھ ہیں جہاں نوجوانوں کی اخلاق اور سیاسی تربیت ہوتی ہے ۔ ایسے نوجوان ہی معاشرے میں مثبت طور پر اثرانداز ہوتے ہیں ملک میں تبدیلی آتی ہے جو لوگ اخلاقی طور پر کرپٹ ہوتے ہیں جہان مدر پدر آزادی ہوتی ہے ایسے عناصر پھر معاشرے کو تباہ کر دیتے ہیں ۔عابد حسین نے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو جماعت اسلامی کو اقتدار میں آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ ایک ایسی جماعت جس میں کوئی جعلی ڈگری والا نہیں غلط بیانی کر کے دوہری شہریت کو چھپانے والا جماعت میں نہیں ہے جو لوگ دھوکہ دے کر ملک اور قوم پر مسلط ہوتے ہیں وہ کبھی کوئی تبدیلی نہیں لاتے وہ سیاست کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور قومی دولت کو لوٹ کر بیرونی ملک فرار ہو جاتے ہیں اورپھر غیر ملکی شہریت لے کر پاکستان واپس آ جاتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا جب کہ دوسری جماعتوں میں لڑائیاں اپنے عروج پر ہیں ۔کارکنوں اور لیڈروں کی کسی بھی جماعت میں کوئی سیاسی اور اخلاقی تربیت نہیں ہے اور ہر آدمی ٹکٹ حاصل کر نے کے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر