{AF}
حکمران مغرب کے آگے جولی پھلانے کی بجائے اللہ سے مانگیں تومسائل حل ہوجائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
حکمران مغرب کے آگے جولی پھلانے کی بجائے اللہ سے مانگیں تومسائل حل ہوجائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود انگریزوں کے دیے ہوئے نظام نے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا ہوا ہے،قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی قوم کو منزل کی جانب لے جایا سکتاہے،جماعت اسلامی حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے نائب ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ حکمران مغرب کے آگے جولی پھیلانے کی بجائے اللہ سے مانگیں تو مسائل حل ہوجائیں گے،جب تک اللہ کے دیے ہوئے نظام کا نفاذ نہیں کریں گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماعات سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ریاست کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،جب تک حقیقی اسلامی انقلاب نہیںآئے گا دیانت دار اور خوف خدارکھنے والی قیادت نہیں آئی گی اس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے،کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کا واحد راستہ حقیقی تبدیلی ہے،انھوں نے کہاکہ انگریزوں کے دیے ہوئے نظام نے پوری قوم کو اخلاقی اور مالی کرپٹ کردیاہے،اس عذاب اور دلدل سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ ہے اسلامی انقلاب ،اس کے لیے کارکن اور عوام مل کر روز لگائیں گے تو آئے گا،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں اور متاثر افراد کو جماعت میں لائیں۔