مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ کشمیری اپنے اس حق کو مانگتے ہیں جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔ نکی سینکلر

{AF}nikiمسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ کشمیری اپنے اس حق کو مانگتے ہیں جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔ نکی سینکلر {/AF}

مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ کشمیری اپنے اس حق کو مانگتے ہیں جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔ نکی سینکلر برمنگھم( پ ر) یورپین آف پارلیمنٹ نکی سینکلر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ کشمیری اپنے اس حق کو مانگتے ہیں جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔بھارت اور پاکستان عالمی معاہدوں کے پابند ہیں کہ وہ کشمیری عوام کو خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی معاہدوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں اور پر امن کوششوں کے لیے راہ ہموار کریں تا کہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔ بھارت اور پاکستان کے عوام کو خوشحالی نصیب ہو اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد مل سکے ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب ‘ کشمیر انفارمیشن سنٹر کے چیئرمین خواجہ محمد سلیمان کی آزاد کشمیر اور پاکستان کے دورے سے واپسی پر ان سے ایک ملاقات میں کہا کہ یورپین پارلیمنٹ میں مئی کے آخری ہفتے میں کشمیر ویک منانے کا پروگرام ہو رہا ہے ۔اس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔یورپین ممالک کے ممبران پارلیمنٹ کو بھی توجہ دلائی جائے گی کہ وہ مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ دیں خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے اور عالمی برادری جب اپنا اثر و رسوخ استعمال نہیں کرتی بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے اور ایسے مذاکرات کی ضرورت ہے کہ جس میں کشمیری بھی شامل ہو سکیں ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے ممبر آف یورپین پارلیمنٹ کو اپنے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملاقاتیں کشمیر کے دونوں اطراف کی قیادت سے ہوئیں اور ان کا مسئلہ کشمیر پر ایک نقطے پر جمع ہونا دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیری اپنے اصولی موقف اور حق خود ارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں اور عالمی برادری نے اگر اس موقع پر کوئی موثر کردار ادا نہ کیا تو کشمیریوں کی نئی نسل نے کوئی بھی قدم اٹھایا تو اس کی ذمہ داری عالمی برداری پر ہوگی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر