{AF}
اسلامی جمعیت طالبات مغربی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں اسلامی تہذیب اپنائیں ‘ حمیرہ محمود {/AF}
اسلامی جمعیت طالبات مغربی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں اسلامی تہذیب اپنائیں ‘ حمیرہ محمود طالبات کی تعلیم کے لیے حکومت علیحدہ اداروں کا قیام عمل میں لائے ‘ ملکی اور قومی ترقی میں طالبات اہم کردار ادا کرتی ہیں ‘ تحریک آزادی کشمیر میں بھی کردار نمایاں ہے اسلام آباد ( پ ر ) اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ حمیرہ محمود نے کہا ہے کہ طالبات مغربی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں اسلامی تہذیب کواپنائیں۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے خواتین کو جو حقوق دیے وہ دنیا کا کوئی اور مذہب اور تہذیب نہیں دے سکی ۔بچیوں کو زندہ در گو ہونے سے بچانے والا اسلام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طالبات کے زیر اہتمام سالانہ پلاننگ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی تعلیم کے لیے حکومت علیحدہ اداروں کا قیام عمل میں لائے خواتین ملکی اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ان کے کردار کو بحال اور فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالبات نے تحریک آزادی کشمیر میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں ۔ اس موقع پر طالبات نے اپنے اہداف کے حصول کے لیے جامع منصوبہ بندی کی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کالجز اور یونیورسٹیوں میں طالبات کو دین سے وابستہ کرنے کے لیے کام کریں گی ۔