ترکی کے عوام اور حکومت ہندوستانی فوج کے کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiترکی کے عوام اور حکومت ہندوستانی فوج کے کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

ترکی کے عوام اور حکومت ہندوستانی فوج کے کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی ہندوستان اور اسرائیل کے عزائم پوری امت کے خلا ف ہیں،ملت اسلامیہ کو مل کر ان کے عزائم کو ناکام بنا ناہوگا،ترکی اور متاثرین زلزلہ اور متاثرین سیلاب کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں،متاثرین زلزلہ ابھی تک مسائل سے نہیں نکلیں،این جی اوز اور حکومت ان کو مسائل سے نکالنے کے کام کو جاری رکھیں،مغربی این جی اوز تو فوٹو سیشن کرنے کے بعد چلی گئیں ہیں اسلامی این جی اوز آج بھی کام کررہی ہیں حکومت ان کی معاونت کرے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ترکی کے عوام اور حکومت ہندوستانی فوج کے کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کے لیے کردار ادا کریں،ترکی نے جس طرح غزہ کا محاصرہ ختم کروانے میں کردار ادا کیا اور اسرائیل کے مظالم کو بے نقاب کیا ،اسی طرح ہندوستان کو بھی بے نقاب کریں،ان خیالات کااظہار انھوں نے ترکی سے آئے ہوئے وفد جس نے جماعت کے دفترکا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل کے عزائم پوری امت کے خلاف ہیں اس لیے پوری امت کو مل کر ان کے عزائم کو ناکام بناناہوگا،عبدالرشید ترابی نے ترکی کی این جی اوز اور حکومت کو زلزلہ کے متاثرین اور سیلا ب کے متاثرین کی امداد کرنے پر خراج تحسین پیش کیااو رکہاکہ ابھی تک متاثرین زلزلہ اپنے مسائل سے نہیں نکلے ،اب بھی ان کو مسائل سے نکالنے کے لیے کام کی ضرورت ہے،مغربی این جی اوز تو فوٹو سیشن کرنے کے بعد چلی گئیں،مگر ابھی تک متاثرین کی خدمت اسلامی این جی اوز کررہی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ ان این جی اوز کی مدد کرے تاکہ وہ یہاں کام کرسکیں،وفد نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں آزادی کی جدوجہد میں بھی ان کے ساتھ ہیں اور مسائل کے حل کے لیے بھی ان کے ساتھ ہیں،اس سے قبل بھی کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے بھائیوں کی مد د جاری رکھیں گے،عبدالرشید ترابی نے ان کو کہاکہ وہ کوشش کریں کہ مقبوضہ بھی جائیں وہاں کے مسلمانوں کے حالات کو بھی دیکھیں اور ان کی امداد کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر