جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر، پاکستان اور آزاد کشمیرمیں دگرگوں تعلیم حالت دنیا کے کسی ملک میں نہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر، پاکستان اور آزاد کشمیرمیں دگرگوں تعلیم حالت دنیا کے کسی ملک میں نہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر، پاکستان اور آزاد کشمیرمیں دگرگوں تعلیم حالت دنیا کے کسی ملک میں نہیں،عبدالرشید ترابی سیرت وکردار کی تعمیر کے بغیر تعلیم بے معنی ہوکررہ جاتی ہے،کمیرج اور آکسفورڈ کے ڈگری ہولڈر ز نے ملک میں کرپشن کو عام کیا،عصری اوردینی تعلیم کے لیے حکومت بجٹ نہ ہونے کے برابر رکھتی ،عوام جماعت اسلامی کو نظام کی تبدیلی اور تعلیمی اصلاح کے لیے منتخب کرے،آزادکشمیرمیں ریڈ فاؤنڈیشن نے نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے 300سے زائد سکول قائم کیے جو بہترین رزلٹ دینے کے ساتھ ساتھ کردارکی تعمیر کررہے ہیں،ترقی اور عروج حاصل کرنے کے لیے تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیرمیں جو دگرگوں تعلیمی حالت ہے وہ دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے،جب سے مسلمانوں کو عصری اور دینی تعلیم سے بے گانہ کیا گیاتب امت پستیوں میں گرتی جارہی ہے،ترقی اور عروج کا راستہ تعلیم کا حصول ہے،تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار کی تعمیر ضروری ہے مگر محض ڈگریوں سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے پاکستان میں کرپشن کرنے والے ڈگری ہولڈرز کمیرج اور آکسفورڈ سے فارغ ہیں،ان خیالات کااظہار انھوں نے لارل پبلک سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رضا شاہ امیدوار حلقہ 56،پرنسیل سکول سہراب خان اور دیبر احمد خان سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہماری حکومت نے ہمیشہ سے تعلیم کو نظر انداز کیا اس کے لیے بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے،جب کہ دنیا میں دیگر ممالک تعلیم پر توجہ دے کر ترقی کے منازل طے کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ عوام آمد ہ انتخابات میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ کرپٹ اور فرسودا نظام تبدیل ہواور تعلیم کے شعبہ میں اصلاح احوال کی جائے،پاکستان جن مقاصدکے لیے حاصل کیا گیا،آزا دکشمیرمیں ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 300سوسکول قائم کیے۔جوبہترین رزلٹ دینے کے ساتھ ساتھ سیرت وکردار کی تعمیربھی کررہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر