اقوام کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodاقوام کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اقوام کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود آزاد کشمیر میں نظام تعلم فلاپ ہو چکا تھا،ریڈ فاؤنڈیشن نے اس کو سنبھالا دیا،نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے ہی سے ملک وقوم عروج حاصل کرتے ہیں،ریڈ فاؤنڈیشن نے13ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دے رہی ہے عباسپور( پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اقوام کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے،ریڈ فاؤنڈیشن نے آزادکشمیر،شمالی علاقہ جات میں تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے جو اقدامات کیے سب کے سامنے ہیں،حکومتی نظام تعلیم بری طرح فلاپ ہو چکا تھا،نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن نے وہ کام کر دیکھایا جو حکومت کی ذمہ داری تھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عباسپور میں ریڈ فاؤنڈیشن سکول عباسپور کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن اس وقت13ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ،ان کے یونیفارم ،کتابیں اور ان کو بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ملک کا ایک ہونہار اور باکردار نوجوان بنا کر معاشرے کو فراہم کرتی ہے۔آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے جہاں ریڈ فاؤنڈیشن غیر نصابی سرگرمیوں میں تمام تعلیمی اداروں میں پہلے نمبر پر ہے وہاں بورڈ میں نمایاں پوزیشن کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ہر امتحان میں ریڈ فاؤنڈیشن کے بچے بورڈ میں اپنی اچھی کارکردگی سے اس بات کا مظہر ہیں کہ معاشرہ میں تعلیمی انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر خالد محمود خان نے مزید کہا کہ پونچھ ایسی سرزمین ہے جہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،پونچھ کی دھرتی بہت زرخیز ہے عباسپور کے لوگ ادبی،انقلابی اور مجاہد ہیں جن کی تاریخ ایک روشن ہے،یہاں کے شاعر ادیب جو خطہ کی نمایاں خصوصیات کو نمایا ں کررہے ہیں،دریں اثناء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاشق حسین شاہ نے کہا کہ آج اگرریڈ فاؤنڈیشن ادارہ نہ بناتا تو آج جو یتیم بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں کسی ہوٹل پر کام کر رہے ہوتے یا گاڑی کے ساتھ کنڈیکٹر ہوتے حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نسل نو شدید مشکلات کا شکار ہے،قاری لطیف قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرہ میں انقلاب برپا کرنا ریڈ فاؤنڈیشن کی منزل ہے،صدر شباب ملی عباسپور عمران ظفیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ باعمل باعلم اور باکردار معاشرے کی تعمیر کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن بر سر پیکار ہے شاندار روشن مستقبل ہماری منزل ہ

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر