{AF}
کشمیری قیادت نے یک زبان ہوکر پاکستان کی قومی قیادت کو مسئلہ کشمیرکی سنگینی سے آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی{/AF}
کشمیری قیادت نے یک زبان ہوکر پاکستان کی قومی قیادت کو مسئلہ کشمیرکی سنگینی سے آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی وزیر اعظم کی سربراہی میںآزاد کشمیر کیسیا سی اور ،مذہبی جماعتوں سمیت حریت کانفرنس کے قائدین پر مشتمل وفد کی پاکستان کے قومی رہنماؤں سے ملاقاتوں نے مقبوضہ کشمیرمیں حوصلے کا پیغام اور ہندوستان کے ایوانوں میں لرزہ طاری کردیا،پاکستان کی قومی قیادت شہ رگ کی آزادی کے لیے بھرپور کردار اداکرے،خواتین تحریک آزادی کے محاذ پر متحرک کردار اداکریں،جماعت اسلامی کا شعبہ خواتین دیگر جماعتوں کے شعبہ خواتین سے رابطہ کر تحریک کو منظم کریں اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیری قیادت نے یک زبان ہوکر ون پوائنٹ ایجنڈے پر پاکستان کی قومی قیادت کو مسئلہ کشمیرکی سنگینی سے آگاہ کیاجس سے مقبوضہ کشمیرمیں حوصلے کا پیغام ملا ہے اور ہندوستان کے ایوانوں میں لزرہ طاری ہواہے،ان خیالات کا اظہار شعبہ خواتین کی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ خواتین تحریک آزادی کشمیر کے محاذ کو اپنے اپنے دائروں میں منظم کریں دیگر جماعتوں کے شعبہ خواتین سے رابطے کرکے ان کو بھی منظم کریں،مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کا رول تحریک آزادی کشمیرمیں مثالی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں خواتین بہادرانہ کردار ادا نہ کرتی تو آج تحریک آزادی کشمیران موڑ پر نہ ہوتی،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ خواتین مغربی تہذیبی یلغار کے خلاف بھی اپنے گھروں اورخاندانوں کے مورچوں کو مضبوط کریں،مغرب خواتین اور نوجوانوں کو ہدف بنا کر ان دلوں سے اسلام اور اسلامی تہذیب نکالنے کے لیے اپنے تمام سرکاری وسائل وقف کیے ہوئے ہے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وزیراعظم کی سربراہی میں آزادکشمیرکی سیاسی اور مذہبی قیادت اور حریت کانفرنس کے قائدین نے وفد کی صورت میں پاکستان کے قومی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے ایک مثبت پیغام دیا ہے،پاکستان کی قومی قیادت سے کہاگیاہے کہ وہ پاکستان کی شہ رگ کی آزادی کے لیے بھرپور کردارا دا کریں،انتخابی سرگرمیوں میں اور اپنی اپنی پارٹیوں کے منشور میں کشمیرکو نمایا ں کریں،نسل نو کر کو مسئلہ کشمیرسے آگاہ کریں،ہندوستان کے ساتھ دوستی مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر دیرپانہیں ہوسکتی،کشمیری جنگ نہیں چاہتے مگر جب ہندوستان کشمیریوں کو قتل عام کرے گا ان کے حقو کو دینے سے انکار کرے گا تو پھر کیا ہوگا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی اس آواز کو کشمیری قیادت مل کرپوری دنیا میں اجاگر کرے گی،نوجوانوں ،طلبہ طالبات اہل دانش اہل قلم ہر ایک کے پاس جائیں گے اس کو کشمیر کی آزادی کے لیے پشت پر لائیں گے ،انھوں نے کہاکہ صدر پاکستان سمیت نواز شریف ،عمران خان اسفیند یار ولی سے ملاقاتیں کی جائیں گی،کشمیر ہاؤس میں اسلامی ممالک ،مغربی اوریورپی ممالک کے سفراء کو الگ الگ دعوت دے کر ان کو کشمیرپر بریفینگ دیا جائے گی،اسی طرح میڈیا کے افراد کو کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا،یہ کل جماعتی وفد مغربی اور اسلامی ممالک میں جاکر کشمیرکو اجاگر کرے گا ،لندن برسلز ،امریکہ سمیت اسلامی ممالک جہاں جہاں کشمیری آباد ہیں ریلیاں نکالی جائیں گی ملین مارچ کیے جائیں ہندوستان کو ساری دنیا میں بے نقاب کیا جائے گا۔اس سے رائے عامہ متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے گا۔