{AF}
وزیر اعظم آزداکشمیر کی سربراہی میں چوھدری عبدالمجید، راجہ فاروق حیدر،عبدالرشیدترابی سمیت دیگر قائدین کا جماعت اسلامی کے ہیڈکواٹر منصورے کا دورہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے سید منور حسن سے اہم ملاقات
جماعت اسلامی او رقوم پاکستان کی شہ رگ کشمیرکی آزادی سے غافل نہیں رہ سکتی،سید منور حسن{/AF}
وزیر اعظم آزداکشمیر کی سربراہی میں چوھدری عبدالمجید، راجہ فاروق حیدر،عبدالرشیدترابی سمیت دیگر قائدین کا جماعت اسلامی کے ہیڈکواٹر منصورے کا دورہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے سید منور حسن سے اہم ملاقات جماعت اسلامی او رقوم پاکستان کی شہ رگ کشمیرکی آزادی سے غافل نہیں رہ سکتی،سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان اور قاضی حسین احمد مرحوم کی کشمیرکی آزادی کے لیے خدمات کا کوئی ثانی نہیں ،چوھدری عبدالمجید کشمیری پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں ،راجہ فاروق حیدر پاکستان کی قوم اور حکومت کشمیرکی آزادی فرض اور قرض ہے،عبدالرشید ترابی وفد میں شامل غلام محمد صفی،محمود ساغر،رفیق ڈار،سردار صغیر کا اظہا خیال لاہور ( پ ر)وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرچوھدری عبدالمجید کی سربراہی میں کشمیری قیادت کا اعلیٰ سطح کا وفد جس میں مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر،جماعت اسلامی کے امیر وکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سعید یوسف،مسلم کانفرنس کے نمائندے،ممبر کشمیرکونسل صغیر چغتائی،آل پارٹیز حریت کانفرنس گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی،آل پارٹیز حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کے کنونیئر محمو دساغر،لبریشن فرنٹ کے رفیق ڈار،وزیر اعظم کے مشیر برائے اطلاعات مرتضی درانی ،کشمیرلبریشن سیل کے سیکریٹری ڈاکٹر محمود الحسن،جماعت اسلامی کے ترجمان وکل جماعتی رابطہ کشمیرکونسل کے میڈیا کمیٹی کے ممبر راجہ ذاکرخان شامل تھے لاہور آمد پر جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود،جماعت اسلامی آزا دکشمیرکے سیکریٹری جنرل محمودالحسن چودھری کی قیاد ت میں جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے ایئر پورٹ پر وفد کا شاندار استقبال کیا،ترجمان کے مطابق وفد جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈکواٹر منصورہ کیا جہاں جہاں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ،سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،پروفیسر ابراہیم،فرید احمد پراچہ سابق ایم این اے نے ان کو استقبال کیا،ملاقات میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیراور کنونیئر عبدالرشید ترابی نے وفد کی آمد کی غرض وغائت اور مقاصد اور مقبوضہ کشمیر کی افضل گورو کے بعد کی صورت حال پر بریفینگ دی ،انھوں نے کہاکہ سید علی گیلانی ،شبیر شاہ ،یاسین ملک ،اشرف صحرائی سمیت دیگر قائدین یا جیلوں میں ہیں یا نظر بند ہیں،اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیرچوھدری عبدالمجید نے جماعت اسلامی پاکستان اور بانی جماعت اسلامی سید مودودی کی برصغر کے مسلمانوں کے لیے علمی اور سیاسی خدمات کی تحسین کی ،انھوں نے مرحوم قاضی حسین احمد کی بھی کشمیرکے لیے جدوجہد کی تحسین کی اور کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیراور متاثرین زلزلہ کی جس طرح خدمت کی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ یہ نمائندہ وفد آپ کے پاس آیا ہے کہ آپ جو کشمیرکے لیے کررہے ہیں وہ مبارک باد مگر اس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان نے کشمیریوں سے عہد کرکے ان کا پیدائشی حق نہیں دیا کشمیری جنگ نہیں چاہتے مگرجب ان کو حق نہیں ملے گا ان کی لاشیں گرایا جائیں تو وہ اپنی حفاظت کے لیے کچھ نہ کچھ کریں گے،انھوں نے کہاکہ مضبوط اور متحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہوگا،آج ہم اپنے وکیل کے پاس آئے ہیں کہ وہ یک آواز ہوکر کشمیر کی آواز بلند کرے،جماعت اسلامی محرک کے طورپر کام کرے، اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،جماعت اسلامی کے کردار کی ہم قدر کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ آمد ہ انتخابات میں پاکستان کی تمام جماعتیں اپنے منشور اور انتخابابی سرگریوں میں اس کو سرفہرست رکھیں،غلام محمد صفی ،محمود ساغر ،مولانا سعید یوسف نے بھی اظہار خیال کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہاکہ جس سے آج کشمیری قیادت نے یک جان اور یک آوازہو کر نکلے ہیںیہ قابل تحسین ہے اور یہ بروقت اور درست فیصلہ ہے،اس سے کشمیرمیں اچھا پیغام جائے گااور یہاں بھی قومی قیادت اپا ایجنڈا واضع کرے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی او رقوم پاکستان کی شہ رگ کشمیرکی آزادی سے غافل نہیں رہ سکتی،کشمیرمسئلہ جس طرح کشمیریوں کا مسئلہ ہے اسی طرح پاکستانیوں کا مسئلہ بھی ہے،مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اں کا حق دینے میں ہے ،ہندوستان نے عہد کر کے اس سے انحراف کیا ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کی اسلامتی کونسل کے چارٹر کے مطابق جائز جدوجہد ہے،جماعت اسلامی نے اس سے قبل بھی کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کی اپنے منشور میں بھی شامل کیا ہے ،جماعت اسلامی کی ترجیحی میں کشمیراولین ہے،کشمیریوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں،کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے،جنر ل مشرف نے یوٹرن لے کر تحریک آزادی کشمیرکو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،انھوں نے کہاکہ ترکی وزیراعظم اور مصر کے صدر کے حالیہ دوروں کے دوران مسئلہ کشمیرپر تفصیل سے بات ہوئی ہے اور آئندہ بھی بین الاقوامی محاذ یا اندرونی محاذ ہر محاذ ہر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔اس مو قع پر لیاقت بلوچ نے وفد کو بتایا کہ منصورہ کی چھوٹی سی بستی سے جماعت اسلامی کے قائدین کے بچوں کا خون اس تحریک میں شامل ہے۔