جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر پر کشمیری قیادت کا استقبال کیا گیا حق خوارداریت کے حصول کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کرے گورنر سندھ عشرت العباد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر پر کشمیری قیادت کا استقبال کیا گیا حق خوارداریت کے حصول کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کرے گورنر سندھ عشرت العباد{/AF}

جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر پر کشمیری قیادت کا استقبال کیا گیا حق خوارداریت کے حصول کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کرے گورنر سندھ عشرت العباد جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر پر کشمیری قیادت کا استقبال کیا گیا حق خوارداریت کے حصول کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کرے گورنر سندھ،کشمیریوں نے تاریخی قربانیاں دیں ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے لیے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنا چاہتا ہے۔کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے محمد حسین محنتی،وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری مجید کی سربراہی میں راجہ فاروق حیدر،عبدالرشید ترابی،مولانا سعید یوسف،غلام محمدصفی،رفیق ڈار ،محمود ساغر شامل ہیں،کشمیریوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا پاکستانی قیادت یکجا ہو کر کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرے ادارہ نور حق، اس موقع پر سابقMNAامیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کی یقین دہانی۔ کراچی( پ ر)وزیر اعظم آزادکشمیر کی سربراہی میں آل پارٹیز کو آڑڈینٹنگ کمیٹی کے اراکین راجہ فاروق حیدر،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی،مولانا سعید یوسف،غلام محمد صفی،محمود ساغر،رفیق ڈار شامل ہیں نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق اور متحدہ قومی موومنٹ کے نائن زیرو کا دورہ کیااور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما فاروق ستار،نسرین جلیل،بابر غوری سے ملاقات کی فاروق ستار نے کہا کہ الطاف بھائی کا کشمیر کے حوالے سے بڑا واضح موقف ہے۔کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ملنا چاہیے،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے شہر کراچی میں آئے ہیں اور یہ امید لے کر آئے ہیں کہ ساری قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کرتے ہوئے آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستانی قیادت کشمیریوں کی پشتیبانی کرتے ہوئے ان کے جدوجہد آزادی حق خواردایت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے حصول کے لیے اپنا واضح اور جاندار موقف اپنائے ،انہوں نے کہا کہ افضل گرو کی شہادت کے بعد مسلسل42دن سے کشمیر میں کرفیو کی حالت ہے پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیاجا رہا ہے مقبوضہ کشمیر دنیا میں وہ واحد خطہ ہے جہاں سے ٹیلیفون کرنا اور وصول کرنا بھارت نے بند کر رکھا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہو سکتی ہے،بھارت اپنی مکاری سے باز نہیں آ رہا وقت آگیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتیبانی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی ہو کر کردار ادا کرے،دریں اثنا کشمیری قیادت نے گورنر ہاؤس میں جا کر گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی ملاقات کی اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور تازہ صورتحال پر بریفنگ دی ،گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر