{AF}
پاکستان کے الیکشن کے دوران آزا دکشمیر کی جماعتوں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو جس طرح الیکشن منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرانے کے لیے توجہ دلائی ہے یہ ایک اچھی کوشش ہے محمد غالب{/AF}
پاکستان کے الیکشن کے دوران آزا دکشمیر کی جماعتوں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو جس طرح الیکشن منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرانے کے لیے توجہ دلائی ہے یہ ایک اچھی کوشش ہے محمد غالب برمنگھم ( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کے دوران آزا دکشمیر کی جماعتوں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو جس طرح الیکشن منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرانے کے لیے توجہ دلائی ہے یہ ایک اچھی کوشش ہے ۔مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پالیسی اور ٹھوس موقف اختیار کرنے کے لیے ایک لہر شروع کی گئی ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق اور وکیل ہے ۔تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے مرکزی رہنماؤں اور برانچوں کے ناظمین سے تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکز کشمیر ہاؤس برمنگھم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیرکے حالیہ دورے کے دوران یہ شدت سے محسوس کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر خوش نہیں ہے ۔بھارت کو بالخصوص پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے سے کشمیریوں کے اندر شدید رد عمل پایا جاتا ہے ۔ پاکستان کی 1990ء میں کشمیر پر جو پالیسی تھی وہ اب نہیں رہی ۔پاکستان میں بر سر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں کشمیر پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے پاکستان کے اصل موقف کو اجاگر کرنے سے قاصر رہے ۔محمد غالب نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی کے نتیجے میں آج بھارت پاکستان کے اندرونی حالات میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔بھارت پاکستان کے عوام کی توجہ کشمیر سے ہٹاکر عدم استحکام اور بحران پیدا کر رہا ہے تا کہ کشمیریوں کی پشت سے پاکستانی عوام دستبردار ہو جائیں اور کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا جائے ۔ اجلاس سے بر منگھم برانچ کے صدر راجہ قمر عباس ‘ سیکرٹری راجہ رجاسب علی ‘ چوہدری مسعود اقبال ‘ محمد منیر غوری ‘ منیر احمد رضا ‘ ایوب پرویز ‘ خواجہ محمد سلیمان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔