{AF}
کشمیریوں کے سروں پر قابض ہندوستان کی فوج کے مورچے قومی غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں،عبدالرشید تراب{/AF}
کشمیریوں کے سروں پر قابض ہندوستان کی فوج کے مورچے قومی غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں،عبدالرشید ترابی ہندوستان کو لاکھوں کشمیریوں کا خون ہضم کرنے نہیں دیں گے،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے قوم کو جہاد کرنا ہوگا،عوامی مسائل کے حل اور اپنے مظلوم بھائیوں کی مددہر محاذ پر اپنی صلاحتیں بروکار لانے کی ضرورت ہے،انگریزوں کے دیے ہوئے نظام نے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا،جماعت اسلامی اللہ کا دیا ہوا نظام لاکر عوام کے مسائل حل کرے گی اور انسانوں کو انسانوں کی غلام سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دے گی،سیز فائر لائن کے ملحق عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے ایک قوم کو درست فیصلے کرنے ہوں گے عباس پور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں کے سروں پر قابض ہندوستان کی فوج کے مورچے ہماری قومی غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے،جب تک ہندوستان ایک بھی فوج کشمیرکی سرزمین پر موجود رہے گی جہا دجارہے گا،ان خیالا ت کا ظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کی رابطہ عوام مہم کے دوران حلقہ ایک عباس پور،مدار پور،تتہ پانی اور دیگر مقامات پر عوامی اجتماعا ت خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع امیر ضلع سجاد انور،امیر حلقہ مختار علی ،سابق امید وار قانون ساز اسمبلی محمد رفیق چودھدر ی اوردیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کو پانچ لاکھ کشمیریوں کے خون کو ہضم کرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی ان شہداء کے خون سے کسی کو غداری کرنے دیں گے،جب تک ایک بھی ہندوستانی فوجی کشمیرمیں موجود رہے گا کشمیریوں کاجہاد جاری رہے گا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے قوم کو اسی طرح منظم ہوکر جہاد کرنا پڑے گا جس طرح انھوں نے 1947ء میں جہاد کیا گیا،جب تک یہ نہیں ہوگااس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے،انھوں نے کہاکہ سیز فائر لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے باعث یہاں شدید مسائل ہیں حکومت ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،جماعت اسلامی اور اس کی ہم خیال این جی اوز سے اپنی بساط کے مطابق یہاں کے عوام کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر کام کیا ہے مگر حکومت کو ان علاقوں کو زیادہ مسائل فراہم کرنے چاہیے،ایک تو یہاں کے عوام ایک دیوار ہیں اور دوسرا یہاں کے عوام زیادہ متاثربھی ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ انگریزوں کے دیے نظام نے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جب تک اللہ کا دیا ہوانظام نافذ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک اللہ کی مدد اور نصرت شامل حال کیسے ہوگی جب اللہ کی مدد اور نصرت نہیں ہوگی تو ہمارے مسائل کیسے حل ہوں گے ،عوام علاقوں ،برادریوں اور ذاتی مفادات کے دائروں سے نکلیں تو دیکھے ان کے مسائل کیسے حل ہوتے ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی یہی دعوت لے کر نکلی ہے کہ عوام اللہ کے دیے ہوئے دین کی طرف آجائیں،تو ان کی دنیا بھی بہتر ہوگی او ر آخرت میں بھی کامیابی ملے گی۔