بیس کمپ کے عوام نے ہوش کے ناخن لے کر درست فیصلے نہ کیے تو آنے والا وقت ان کو آزادی کی اس نعمت سے بھی محروم کر دے گا عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiبیس کمپ کے عوام نے ہوش کے ناخن لے کر درست فیصلے نہ کیے تو آنے والا وقت ان کو آزادی کی اس نعمت سے بھی محروم کر دے گا عبدالرشید ترابی{/AF}

بیس کمپ کے عوام نے ہوش کے ناخن لے کر درست فیصلے نہ کیے تو آنے والا وقت ان کو آزادی کی اس نعمت سے بھی محروم کر دے گا عبدالرشید ترابی رولاکوٹ (پ ر)امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قومی ایجنڈا مرتب کر کے بیس کمپ کے کردار کو بحال کیا جائے۔بیس کمپ کے عوام نے ہوش کے ناخن لے کر درست فیصلے نہ کیے تو آنے والا وقت ان کو آزادی کی اس نعمت سے بھی محروم کر دے گا۔ تحریک آزادی کشمیر کے اس بیس کمپ کو عیاشی کا اڈا بنا دیا گیا ہے۔ حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے قومی ایجنڈے پر متفق ہونا پڑے گا ۔ جماعت اسلامی اپنی استطاعت کے مطابق جدوجہد میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود ، امیر ضلع پونچھ سجاد انور بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت کشمیری عوام کیلئے سب سے بڑا مسئلہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ہے۔ افضل گورو کو نامکمل شواہد کے باوجود بھارتی استبداد نے شہید کر کے تحریک آزادی کو دبانے کی جو منصوبہ بندی کر رکھی تھی اس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افضل گورو کی شہادت نے تحریک آزادی کو ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ افضل گورو کی شہادت نے تمام سیاسی جماعتوں کو یک نکاتی ایجنڈے پر متفق کر دیا ہے۔ تمام سیاسی جموعتوں پر مشتمل وفد تشکیل دیا جارہا ہے جو تمام سیاسی جموعتوں کی قیادت سے ملاقات کر کے الیکشن مہیم کے دوران اور سیاسی جماعتوں کے منشور میں مسئلہ کشمیر کو سرِ فہرست رکھنے کے حوالے سے مزاکرات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی اداروں کے درمیان جنگ کی کیفیت کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیاجائے اور بھارت اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرے لیکن بھارت مکار اور عیار دشمن ہے، وہ بات چیت می سنجیدہ نہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر