{AF}
مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ساری جماعتیں سیاسی اختلافات کے باوجو دمسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر ایک موقف رکھتی ہیں{/AF}
مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ساری جماعتیں سیاسی اختلافات کے باوجو دمسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر ایک موقف رکھتی ہیں برمنگھم ( پ ر ) مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ساری جماعتیں سیاسی اختلافات کے باوجو دمسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر ایک موقف رکھتی ہیں لاکھوں کشمیریوں کی قربانیوں پر سیاست کرنے کا موقع نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد خطے میں تمام کشمیری جماعتوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کی سر براہی میں قائم ہو چکا ہے تمام کشمیری جماعتوں اور قائدین کا انہیں مکمل تعاون حاصل ہے اور افضل گورو کی شہادت کے بعد کشمیریوں کے اندر ہر سطح اور ہر مقام پر اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کیاگیا ہے ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب کی جانب سے کشمیر ہاؤس برمنگھم میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے حق خود ارادیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام جن مشکل ترین حالات اور مصائب سے گزر رہے ہیں حریت قیادت جیلوں اور گھروں میں نظر بند ہے اس کے باوجود کشمیری عوام بھارت کے ظلم اور بربریت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں ۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ 1999ء میں لاہور کے ڈکلریشن پر عمل درآمد ہوتا اور پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ نہ کیا ہوتا اور کارگل کا محاذ نہ کھولا ہوتا تو اس کے مثبت نتائج سامنے آ سکتے تھے۔ بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے مینار پاکستان پر کھڑے ہو کر پاکستان کے وجو د اور حیثیت کو تسلیم کیا تھا مگر بدقسمتی سے جنرل مشرف کے اقدامات نے شدید نقصان پہنچایا ۔ تقریب کی صدارت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کی اور انہوں نے مہمان خصوصی کو کشمیر ہاؤس برمنگھم میں آمد پر خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے کشمیری اور بین الاقوامی محاذ پر جو لوگ کام کر رہے ہیں ان کے اندر اتحاد اور آپس میں بار بار مل بیٹھنا اور تحریک آزادی کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ انہوں نے کشمیر رابطہ کمیٹی کے حالیہ دورہ پاکستان اور آزا دکشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کشمیری جماعتوں کے قائدین نے یقین دلایا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور تمام قائدین نے مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین ‘ کونسلر راجہ قربان نے کہا کہ کشمیریوں کی نئی نسل کو مسئلہ کشمیر سے وابستہ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد مل سکے ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے کنوینئر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں پیش رفت نہیں کی ۔ بھارت مذاکرات اور اعتماد سازی کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور کشمیریوں کو کم از کم اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا ہوگا ۔ مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے صدر راجہ امجد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کی توقعات اور امنگوں پر پورا اترنے اور کشمیر کاز کے لیے ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔پاکستان رابطہ کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ پاکستان کی ساری قیادت کو مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اختیار کرنا چاہیے بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سے پہلے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خواجہ محمد سلیمان ‘ چوہدری تصدق ‘ ایاز راجہ ‘ چوہدری مسعود اقبال ‘ ایوب پرویز ‘ چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ‘ راجہ رجاسب علی ‘ مولانا محمد الطاف ‘ راجہ قمر عباس ‘ محمد منیر ‘ منیر احمد رضا اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔