{AF}
شیخ عبداللہ کی طرح غلط فیصلے قوموں کو غلامی کی زنجیروں اور بھڑیوں میں جکڑدیتی ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
شیخ عبداللہ کی طرح غلط فیصلے قوموں کو غلامی کی زنجیروں اور بھڑیوں میں جکڑدیتی ہیں،عبدالرشید ترابی بیس کیمپ کے عوام درست فیصلے نہیں کریں گے تو ان کی آزادی کا جواز بھی چھن جائے گا،22ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے کی کنجائش رکھنے والا خطہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے،سنگولہ کے عوام نے جہاد آزادی میں تاریخ ساز قربانیاں پیش کیں،کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لیے ایک بارت پھر قوم کو 1947ء کی طرح جہاد کا علم بلند کرنا ہوگا،ذاتی مفادات کے دائروں سے نکل کر اللہ کے نظام کے قیام کے لیے جان مال اور وقت کی قربانی دینا ہوگی،افضل گورو نے تحریک آزادی کشمیر کو ری چارج کردیاہے،ہندوستان نے انصاف کا قتل کرکے کشمیریوں کو پھر سے جہاد کے لیے تیار کیا ہے راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ شیخ عبداللہ کے ایک غلط فیصلے نے کشمیرکی پوری قوم کو غلامی زنجیروں میں جکڑوادیا ،قومیں جب درست فیصلے نہیں کریں گے تو ان کی آزادی کا جواز باقی نہیں رہ سکتا،بیس کیمپ کے عوام نے ہوش کے ناخن لے کر درست فیصلے نہ کیے تو آنے والاوقت ان کو آزادی کی اس نعمت سے بھی محروم کردے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی حلقہ تین کے زیر اہتمام سنگولہ ،چیہڑ،اور شہر میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجادانور ،امیر حلقہ تین نسیم خان ،چئیرمین افسر،اکرم اعوان امیر یونین کونسل،شکیل اعوان امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ،عبدالروف،ایاز یونس،عابدا حمد اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ میں شاندار اسلامی انقلاب جماعت اسلامی کا مشن ہے،ہمارے مسائل کا حل اللہ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،اللہ کے نظام کو چھوڑ کر گزشتہ 65سالوں سے ہم مسائل سے نکلنے کی بجائے مزید مسائل کی دلدل میں دھنس رہے ہیں،جب تک امانت دار قیادت اور اسلامی نظام نہیں ہوگا ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے،انھوں نے کہاکہ یہ کتنی بدقسمتی ہے کہ 22ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرنے والا خطہ بجلی سے محروم اورتاریکی میں ڈوبا ہوا ہے،کاروبار بند ہیں بچوں کا تعلیمی حرج ہورہاہے،انھوں نے کہاکہ سڑکیں ،سکول آپ کے سامنے ہیں انھوں نے کہاکہ عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو پانچ سال مل جائیں تو بنیادی مسائل صرف پانچ سالوں میں حل کردے گی،انھوں نے کہاکہ عدال انصاف نہیں ہوگا میرٹ نہیں ہوگا تو پھر رشوت سفارش اور کرپشن ہوگی جس میں کسی کا ایمان سلامت رہے گا اور نہ ہی اس کے مسائل حل ہوں گے،جماعت اسلامی قوم کے ایمان بھی سلامت رکھنا چاہتی ہے اور ان کے مسائل بھی حل کرنا چاہتی ہے،انھوں نے کہاکہ جس طرح سنگولہ کے عوام نے 1947ء میں قربابیاں پیش کیں اسی طرح آج ایک بار پھرجہاد کے نظام کی تبدیلی کے لیے جہاد کے علم کو بلند کرنا ہوگا علاقوں،برادریوں اور ذاتی مفادات کے دائروں سے نکل کر اللہ کے نظام کے غلبے کے لیے کام کرنا ہوگا پھر جاکرہمارے مسائل حل ہوں گے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی یہ قوم پر فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے اسی طرح اللہ کے دین کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا فرض ہے،آج اللہ کا دین مغلوب ہے اور فریضہ اقامت دین ہر مسلمان پر فرض ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے افضل گورو کو پھانسی دے کر تحریک آزادی کشمیر کو ری جارچ کردیاہے ہندوستان نے انصاف کا قتل کرکے کشمیریوں کو ایک بار پھر جہاد کے لیے تیار کرلیاہے۔