{AF}
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے اپنے دورہ پاکستان اور آزا دکشمیر کے حوالے سے کشمیر سنٹر لندن کے ڈائریکٹر پروفیسر نذیر شال کو دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا{/AF}
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے اپنے دورہ پاکستان اور آزا دکشمیر کے حوالے سے کشمیر سنٹر لندن کے ڈائریکٹر پروفیسر نذیر شال کو دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا لندن( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے اپنے دورہ پاکستان اور آزا دکشمیر کے حوالے سے کشمیر سنٹر لندن کے ڈائریکٹر پروفیسر نذیر شال کو دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیرکی دعوت پر کشمیر رابطہ کمیٹی کے وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر حکومت آزا دکشمیر اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں ‘ حریت کانفرنس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے ۔ آزاد خطے میں کوارڈی نیشن کے حوالے سے کشمیر رابطہ کمیٹی اور حریت کانفرنس کی طرح یہ اتحاد اور یکجہتی کے لیے وفد نے جو تجاویز دی اس کا ہر جگہ خیر مقدم کیاگیا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں اس کا فقدان ہے اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے اس پر خصوصی ت وجہ دیتے ہوئے کشمیر رابطہ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس کے کنوینئر عبدالرشید ترابی کو مقرر کیاگیا اور اس کا ہیڈ کوارٹر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں رکھا گیا اور اس کے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر چوہدری مطلوب انقلابی کو مقرر کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزا دکشمیر کی ساری جماعتوں نے اتحاد اور یکجہتی کی اس کوشش پر اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور پاکستان میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے مختلف جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور مزید کشمیر کاز کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کے نتائج سامنے آئیں گے۔ محمد غالب نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے وفد نے بیرون ملک عالمی سطح پر کشمیری صحافیوں کے مشترکہ تعاون سے ہونے والی سرگرمیوں اور کارکردگی کو بھی بیس کیمپ کی قیادت کے سامنے رکھا اور ان کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا کہ پچیس سال سے قائم کشمیر رابطہ کمیٹی نے جس طرح جمہوری طریقے سے سیاسی اور سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کیا ہے اس سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے ۔ پروفیسر نذیر احمد شال نے اپنے حالیہ دورہ جنیوا اور ہیومن رائٹس کمیشن کے اجلاس میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر مختلف پروگراموں سے بریف کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو کی شہادت اور بھارت کے وسیع پیمانے پر ہونے والے مظالم کو کمیشن کے اجلاس میں اجاگر کیاگیا اور دنیا کی توجہ مبذول کرائی گئی کہ بھارت نہتے کشمیریوں کو جس طرح نشانہ بنا رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور فوری اقدامات کیے جائیں۔