کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر آر پار کی پوری قیادت متفق ہے،چوھدری مجید ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiکشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر آر پار کی پوری قیادت متفق ہے،چوھدری مجید ،عبدالرشید ترابی{/AF}

عبدالرشید ترابی کی وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوھدری عبدالمجید سے کشمیرکے حوالے سے مشاورت پاکستان کی قیادت سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری کردیا کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر آر پار کی پوری قیادت متفق ہے،چوھدری مجید ،عبدالرشید ترابی تمام سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیرکی آزادی کے لیے ایک ہیں،ہندوستان کو کشمیرپر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا،حکومت پاکستان اور واپڈا آزاد کشمیرکے عوام کو سہولیات فراہم کریں،متاثرین منگلاڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈل منصوبوں کے متاثرین کو معاوضے دیے جائیں،لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،ہائیڈرل منصوبوں کو عوام کے لیے استعمال میں لایاجائے اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے سربراہ عبدالرشید ترابی نے کشمیرہاؤ س میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیرچوھدری عبدالمجید سے مشاورت کی ،ترجمان کے مطابق دونوں نے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہا ر کیاکہ تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پراہم ایک ہیں،سب مل کر کشمیرکی آزادی کو کامیابی کی منزل تک پہنچائیں گے،مشاورت کے بعد عبدالرشید ترابی نے پاکستان کی قومی قیادت سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری کیا،وزیر اعظم کی سربراہی میں تمام پارٹیوں کے قائدین کا یہ وفد 24تاریخ کو کراچی جائے گا،پہلے مزار قائدپر حاضری دے گا اس کے بعد MQm کے قائدین سے ملاقات کر ے گا،فون پر الطاف حسین سے بات ہوگی،نائن زیروپر بات جیت ہوگی،جماعت اسلامی کراچی وفد کے عزاز میں ظہرانہ دے گی،شام کو گورنر سندھ کے ساتھ ملاقات ہوگی،25تاریخ کو وفد لاہو ر میں گیارا بجے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن سے ملاقات کر ے گا اور شام کو مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا،یہ وفد اپنے دورے کے دوران میڈیا اور اہل دانش سے بھی ملاقاتیں کرے گا،اس دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کا ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوگی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا،دریں اثناء کشمیر ہاؤس میں وزیر اعظم سے چیرمین واپڈا نے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرشید ترابی اور بازل نقوی اورراجہ ذاکر خان بھی موجود تھے،وزیر اعظم آزاد کشمیرنے چیرمین واپڈا سے کہاکہ وہ منگلاڈیم سمیت دیگرہائیڈل پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کریں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان اور چیرمین واپڈامتاثرین منگلا ڈیم اور متاثرین نیلم جہلم ہائیڈرل پروجیکٹ کو فوری طورپر معاوضے دیں اور زیادہ دیں،کشمیریوں کی پاکستان سے عقید ت اور محبت کا مظہر ہے کہ کالا باغ ذیم نہ بن سکا مگر کشمیریوں نے اپنے اباء اجداد کی قبریں کئی بار ڈبوئیں،کشمیریوں کے ساتھ خصوصی رعایت کی جائے ان کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے،اس موقع پر چییرمین واپڈا نے وزیر اعطم آزاد کشمیر اور عبدالرشید ترابی کو یقین دھانی کروائی کہ وہ ان کے مطالبات پورے کریں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیرنے عبدالرشید ترابی کو یقین دھانی کروائی کہ وہ آزاد کشمیرمیں مسائل کے حل کے حوالے کوئی کوتائی نہیں کریں گے بلکہ پہلے کے مقابلے میں بہتر کام کررہے ہیں اور مزید کریں گے،باغ میں صحت اور ہسپتال کے حوالے سے وزیر اعظم نے عبدالرشیدترابی کو کہاکہ وہ سٹاف اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے میڈیکل کی سیٹیں رالاکوٹ کے ساتھ ہوں گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر