سید علی گیلانی کشمیریوں کے قائد ہیں، کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanسید علی گیلانی کشمیریوں کے قائد ہیں، کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں محمود الحسن چودھری{/AF}

سید علی گیلانی کشمیریوں کے قائد ہیں، کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں محمود الحسن چودھری تحریک آزادی کشمیر کے لیے جماعت اسلامی نے اپنا تن من دھن قربان کیا،انتخابات میں مہاجرین مقیم پاکستان جماعت اسلامی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں،کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بیس کیمپ کی حکومتوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے عملی اقدامات کے بجائے اعلانات پر ہی وقت ضائع کر دیا، تعلیمی اداروں میں ٹھیکہ سسٹم سے نونہالوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے،میڈیا اپنا کردار ادا کرے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں تاکہ ملک سے فرسودہ اور ظالمانہ،سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کر کے پاکستان میں حقیقی معنوں میں نظام مصطفی کا نفاز عمل میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی عوام نے اب کی بار اپنے ووٹ کا درست استعمال نہ کیا تو ملک مزید بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔پاکستانی عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہو گا۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ۔کشمیری پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور بندوق کے زور پر کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق حق خوداردایت سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔سید علی گیلانی ہمارے قائد ہیں جنہوں نے اپنی اس عمر میں بھی تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق محمود الحسن چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو تحریک آزادی اور تعمیر و ترقی سے کو غرض نہیں وہ صرف مال بناؤ مہم پر عمل پیرا ہیں تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔مشیرؤں اور کو آرڈنیٹروں کی فوج ظفر موج خزانے پر بھاری بوجھ ہے تعمیر و ترقی کے نام پر غریب عوام کے حقوق کا بری طرح استحصال کیا جا رہا ہے زلزلہ کے بعد7سال گزر چکے لیکن تعلیمی ادارے تا حال تعمیر نہ کیے جا سکے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ٹھیکہ پر چل رہا ہے50،60ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے بعض اساتذہ گھر بیٹھے ہیں اور اپنی جگہ5,6ہزار روپے تنخواہ پر کچھ لوگوں کو رکھا ہوا ہے جس سے قوم کے نونہالوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جماعت اسلامی دینی سوچ و فکر کی حامل قوتوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسمنٹ کرے گی الیکشن اپنے انتخابی نشان پر ہی لڑے گی۔5سالوں میں عوام کو ساتھ جو ہوا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔لوڈشیڈنگ،بے روزگاری،مہنگائی،اداروں کی تباہی کا تحفہ دینے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو ملک سے ظالمانہ نظام کو خاتمہ کر کے ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر