کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر اور مختلف جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ملاقات اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں محمد غالب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر اور مختلف جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ملاقات اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں محمد غالب{/AF}

کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر اور مختلف جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ملاقات اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں محمد غالب لوٹن( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر اور مختلف جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ملاقات اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں وزیر اعظم آزا دکشمیر کی سر پرستی میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی سربراہی میں کشمیر رابطہ کونسل کا قیام اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنا اور پاکستان کی قومی اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بحث اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت پر قرار داد منظور کرنا اور آزا دکشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کرنا کشمیر رابطہ کمیٹی کے دورے کے نتائج ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف کی عیادت کے موقع پر کشمیری رہنماؤں نذیر قریشی ‘ چوہدری محمد شریف ‘ راجہ توصیف کیانی ‘ شوکت بٹ اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزا دکشمیر اور بیس کیمپ کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کشمیر رابطہ کمیٹی کے وفد سے جو یقین دہائی کرائی تھی اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ کشمیر رابطہ کونسل کا قیام خوش آئند ہے برطانیہ میں اس کا خیر مقدم کیا جائے گا اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیش رفت شروع ہوئی ہے اس کے اثرات پاکستان کی کشمیر پالیسی پر بھی مرتب ہوں گے۔ ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے نائب صدر نذیر قریشی نے کہا کہ آزاد خطے کو اپنے قیام کے اصل مقاصد کی طرف توجہ دینا ہوگی جب تک مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ برقرار ہے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ بھارت نے جس طرح کے حالات پیدا کر رکھے ہیں اس سے مزید کشیدگی بڑھے گی اور عالمی برادری کو خطے میں امن قائم کرنا کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانا ہوگا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف جن کا گزشتہ روز پاؤں کا آپریشن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزا دکشمیر چوہدری عبدالمجید نے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرکی سر براہی میں کشمیر رابطہ کونسل قائم کر کے اہم قدم اٹھایا ہے اورآزاد خطے کے کردار کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوں گے ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ توصیف کیانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کے اندر ہر سطح پر اور محاذ پر موثر رابطے اور اتحاد ہونا چاہیے اور کشمیری ایک بھی نقطے پر جمع ہو کر جدوجہد آزادی کے لیے آواز بلند کریں ۔ اجلاس میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک پر بھارتی انتہا پسندہندوؤں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور بھارت کے ان ظالمانہ اقدامات سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر