{AF}
عبدالرشید ترابی کی سید علی گیلانی اور یاسین ملک سے فون پر گفتگو مشترکہ اجلاس میں متفقہ قراردادیں خوش آئند، مل کرہی آزادی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں، /AF}
عبدالرشید ترابی کی سید علی گیلانی اور یاسین ملک سے فون پر گفتگو مشترکہ اجلاس میں متفقہ قراردادیں خوش آئند، مل کرہی آزادی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں،قیادت کا اتفاق مقبوضہ کشمیرمیں ہم نظر بند اور جیلوں ہی میں رہتے ہیں ،بیس کیمپ کی قیادت سے ہی توقعات ہیں وہ قومی اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرے،ہندوستان کو مقبوضہ کشمیرسے بے دخل کرنے کے لیے جامع حکمت علمی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،جنوبی سوڈان اور مشرقی تمور آزاد ہوسکتے ہیں تو کشمیرکیوں آزاد نہیں ہوسکتا،عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے سید علی گیلانی اور یاسین ملک سے فون پر رابطہ کیا اور مسئلہ کشمیرکے حوالے سے گفتگو کی،ترجمان کے مطابق سیدعلی گیلانی اوریاسین ملک نے آزاد کشمیراسمبلی اور کونسل کی کشمیرپر متفقہ قرارد ادکی تحسین کی اور دونوں نے مشترکہ طورپر کہاکہ بیس کیمپ کی قیادت نے خوش آئند اقدام کیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم تحسین کرتی ہے انھوں نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیرمیں زیادہ تر نظر بند اور جیلوں ہی میں ہوتے ہیں مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی اور قومی سطح پر اجاگر کرنا بیس کیمپ کی قیادت کی ذمہ داری ہے،مقبوضہ کشمیرکے عوام بیس کیمپ اور پاکستان کی عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں اور ایسی حکمت علمی اختیار کریں جس سے مسئلہ عالمی سطحُ پر اجاگر ہواور ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی قیادت ہی ہی کام کرسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ا س کو بے نقاب کرنے کی ہر سطح پر ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ جنوبی سوڈان اور مشرق تمور کو آزادی مل سکتی ہے تو کشمیریوں کو آزادی کیوں نہیں مل سکتی،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جائز جدوجہد کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے ان کو یقین دلایا کہ کشمیری قیاد ت مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑے گی،یہاں ایک پلیٹ فارم قائم ہوچکاہے جس پر کام شروع ہوچکاہے،پوری قیادت مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے کام کرے گی۔