مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کشمیر ‘ فلسطین سمیت امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں ‘ عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiمصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کشمیر ‘ فلسطین سمیت امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}

مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کشمیر ‘ فلسطین سمیت امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں ‘ عبدالرشید ترابی امت مسلمہ مصر میں انقلاب اور استحکام انقلاب کے لیے دعا گو ہے ‘ ڈاکٹر مرسی کو پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘ مصر او آئی سی ‘عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے کردار کو فعال کرنے کے لیے آگے آئے ‘ ہندوستان کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے ‘ کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کشمیر ‘ فلسطین سمیت امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں انہوں نے ڈاکٹر مرسی کو اسلام آباد پہنچنے پر خیر مقدمی خط کے ذریعے کیا ۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے خط میں تحریر کیا ہے کہ آپ کی قیادت میں مصر ‘او آئی سی ‘ عرب لیگ اور اقوام متحدہ میں کشمیر ‘ فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے ل لیے قائدانہ کردار ادا کرے ۔ ریاست جموں کشمیر کے عوام گزشتہ پینسٹھ سالوں سے اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ سلامتی کونسل کی قرار دادیں ‘ عالمی برادری خود بھارتی قیادت کی طرف سے مواعد کے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا بین الاقوامی برادری کی واضح ناکامی کے علاوہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیر پرہر صورت قبضہ بر قرار رکھنے کی پالیسی ہے ۔ انہوں لکھا کہ بائیس سال کے دوران قابض بھارتی فوجیوں نے ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیاہے انہوں نے لکھا کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے حالیہ افضل گورو کو نا مکمل شوائد کے باوجود پھانسی کی سزا سنائی اس پر بھارت کے قانونی حلقوں میں بھی تحفظات ہیں ۔ ہندوستان نے تمام انسانی اداب کو نظر انداز کر کے لاش کو بھی ورثا کے حوالے نہیں کیا ۔اس کو وہیں دفنا دیاگیا ۔ قائد حریت سید علی گیلانی جیسے بزرگ رہنما کے علاوہ شبیر احمد شاہ ‘ میر واعظ عمر فاروق ‘ یاسین ملک ‘ اشرف صحرائی جیسے حریت قائدین کو بھی گرفتار یا نظر بند کیاگیا ہے ۔ جس پر مقبوضہ ریاست گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج پر ہے اور کرفیوکی صورت حال سے دو چار ہے ۔ ان حالات کا تقاضا ہے کہ آپ اہل کشمیر کی حمایت کریں ۔انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ میں بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کریں ۔ انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اس سے باز رہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر