{AF}
کشمیر یو ں کے حق میں اسمبلی سے منظو ر شد ہ قر ارداکی منظوری قابل ستا ئش ہے جس سے کشمیر یو ں کی تحر یک آزاد ی کو تقو یت ملی ہے شیخ عقیل الر حمن{/AF}
کشمیر یو ں کے حق میں اسمبلی سے منظو ر شد ہ قر ارداکی منظوری قابل ستا ئش ہے جس سے کشمیر یو ں کی تحر یک آزاد ی کو تقو یت ملی ہے شیخ عقیل الر حمن جماعت اسلا می آزاد جمو ں و کشمیر کے نا ئب امیر شیخ عقیل الر حمن نے کہا ہے کہ کشمیر یو ں کے حق میں اسمبلی سے منظو ر شد ہ قر ارداکی منظوری قابل ستا ئش ہے ۔جس سے کشمیر یو ں کی تحر یک آزاد ی کو تقو یت ملی ہے اور کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔آزاد کشمیر کے عوام تحر یک آزادی کشمیر کی جد و جہد کشمیریو ں کو تنہانہیں چھو ڑیں گئے ۔اب حکو مت کو انڈیا مو سٹ فیورٹ والی قر ارداد کو واپس لیناچاہئے ۔اس سے حکو مت کے حوالے سے منفی تا ثر پید اہوا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کارکنا ن کے ایک اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قا تل ہے ۔مقبو ضہ کشمیر میں بد تر ین جا رحیت کا مر تکب ہو رہا ہے او رنہتے کشمیریوں کا قتل عا م کررہا ہے ۔اس کو مو سٹ فیو رٹ نیشن قر ار دینا کشمیریوں کے ز خمو ں پر نمک پاشی کر نے کے متر اد ف ہےْ ۔ اسمبلی سے ایک وقت بھار ت کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کی قراداد اور پھر تحریک آزادی کشمیرکے حق میں قرارداد لا نے سے منافقت کی بو آتی ہے ۔ا س دو ہر ے معیار کو تر ک کر نا ہو گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ فوری طور پر مو سٹ فیورٹ کی قرارداد کو واپس لے ۔جس کے باعث کشمیریو ں کو یہ پیغا م دیا جا سکے کہ تحر یک آزاد ی کشمیر کی اس جد وجہد میں ہم ان کے سا تھ ہیں ۔اس سلسلے میں مصلحت کی کو ئی گنجائش نہیں ہے ۔بھارت جب تک کشمیریو ں کو ان کا بنیاد ی حق نہیں دیتا اس وقت تک بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی مصلحت نہ اختیار کی جا ئے