{AF}
کشمیری پاکستان کے دفاع کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی،عبدالرشید ترابی{/AF}
کشمیری پاکستان کے دفاع کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی،عبدالرشید ترابی بھارت پاکستان کا دشمن دوستی کے نام پر ملک میں تخریب کاری کروا رہا ہے،امن کی آشا پر زور دینے والے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں شہیداء کے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے مظفرآباد ( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی کشمیری پاکستان کے دفاع کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں،بھارت اپنی مکاری سے کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان میں تخریب کاری اور ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے امن کی آشا پر زور دینے والوں کو کشمیریوں کا نا حق قتل عام ماؤں بہنوں کی عزت و آبرو لوٹتی ہوئی نظر کیوں نہیں آتی ،اقوام متحدہ دوہرے معیار تر ک کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کرائے۔ان خیالات کا اظہار عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے اور یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افضل گرو کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر مسلسل کرفیو کی حالت میں ہے،عالمی برادری نوٹس لے پاکستانی قیادت کشمیریوں کے ساتھ ان کے بنیادی حق حق خوداردیت کے لیے پشتیبانی کرے،انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی قرارداد سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی بھارت کو موسٹ فیورٹ قرار دینا شہداء کے لہو سے غداری ہے۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ افضل گرو کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نیا ولولہ ملا شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کر کے مجاہدین کی پشتبانی کرنا ہوگی ۔