{AF}
کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے وفد کو جس طرح کا پروٹوکول دیا گیا ہے اور وزیر اعظم نے وفد کی آمد پر جس طرح خوش آمدید اور خیر مقدم کیا ہے یہ ایک تاریخی اور پہلا دورہ تھا محمد غالب{/AF}
برمنگھم( پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی دعوت پر آزادکشمیر اور پاکستان کا دورہ کرنے والا کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے وفد کو جس طرح کا پروٹوکول دیا گیا ہے اور وزیر اعظم نے وفد کی آمد پر جس طرح خوش آمدید اور خیر مقدم کیا ہے یہ ایک تاریخی اور پہلا دورہ تھا جو حکومت آزادکشمیر کی دعوت پر کیا گیا اور سرکاری طور پر کشمیر رابطہ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا گیا کہ 1986میں برطانیہ میں قائم ہونے والا کشمیری جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم نے جس اتحاد اور یکجہتی کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے،انہوں نے دورے سے واپسی پر ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے وفود سے دورے کے تاثرات بیان کرتے ہوے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال کی سربراہی میں دورے کرنے والا وفد جن مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ کیا وزیر اعظم صدر آزادکشمیر اور مختلف کشمیری جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ملاقاتوں میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا بھارت کو پسندیدہ قرار دے کر بیس کیمپ کی کارکردگی اور مدید فعال بنانے اور راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنیحریت کانفرنس اور کشمیر رابطہ کمیٹی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے وفد کو یقین دلایا گیا کہ ان تمام پہلوؤں پر کشمیری جماعتوں کو اعتماد میں لے کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے موثر انداز میں کام کو آگے بڑھانے کے لیے اعتماد کی فضا پیدا کی جائے گی اور تحریک آزادی سے وابستہ تما م قوتوں کا مشترکہ لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا۔محمد غالب نے کہا کہ وفد نے آزاد خطے کی تمام جماعتوں سے ملاقاتیں کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ٹی وی چینلز کے ذریعے دورے کے اغراض و مقاصد کو پیش کیا پاکستان کے میڈیا کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔