{AF}
بنگلہ دیش میں حالات خراب کر کے خانہ جنگلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے،جماعت اسلامی کے خلاف آپریشن بند کیا جائے، محمود الحسن چودھری{/AF}
بھارت امت مسلمہ کا قاتل ہے اسلام پسندؤں کے خلاف سازش میں ملوث ہے عدالتی فیصلہ بد نیتی ہے مقررین کوٹلی(پ ر) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف کوٹلی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔ شرکاء کی حسینہ واجد ، بھارت نواز حکومت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خلاف شدید نعرے بازی، سزائے موت دینے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بنگلہ دیش میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔ احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی کوٹلی شہر کے زیر اہتمام بعداز نماز جمعہ بٹ اڈا سے شروع ہو کر شہید چوک میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنماء محمود الحسن چوہدری، ضلعی امیر حبیب الرحمن آفاقی، جماعت اسلامی سٹی کے امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی بھارت نواز حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر وفیسر غلام اعظم ، مولانا دلاور سعیدی اور دیگر کو سزائے موت دینے کے فیصلے کو ختم کیا جائے ۔ بد نیتی کی بنیاد پر 42 سال بعد جماعت اسلامی کو محب وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ حکومت پاکستان ، عالم اسلام اور عالمی اداروں کو اسلام ظلم عظیم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔