جماعت اسلامی کی اپیل پر آزادکشمیر گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کی اپیل پر آزادکشمیر گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے{/AF}

جماعت اسلامی کی اپیل پر آزادکشمیر گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے،مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ،کوٹلی،میرپور،ہجیرہ اور گلگت بلتستان میں مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے،بھارتی ایماء پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے مقرریں کا خطاب مظفرآباد (پ ر)جماعت اسلامی کی اپیل پر آزادکشمیر گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے،مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ،کوٹلی،میرپور،ہجیرہ اور گلگت بلتستان میں مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے،بھارتی ایماء پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت اسے سیکولر بنانا چاہتی ہے اور آئندہ انتخابات مین شکست کے خوف سے وہ جماعت اسلامی کے راہنماؤں اور کارکنوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔دریں اثنا باغ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار شائق نے کی جو ایک بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا ،راولاکوٹ میں سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر سردار اعجاز افضل خان،سردار سجاد انور،ڈاکٹر خالد محمود نے ریلی کی قیادت کی،ہجیرہ میں احتجاجی جلوس کی قیادت سردار حلیم خان امیر جماعت اسلامی حلقہ2،امیر جماعت اسلامی حلقہ1عباسپور مختار علی خان،عباسپور میں امیر جماعت اسلامی چوہدری نذیر احمد اصلاحی، کوٹلی میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر محمود الحسن چودھری،حبیب الرحمن آفاقی،چوہدری عبدالحمید نے کی میرپور میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہو ا جس کی قیادت راجہ الطاف،انجئینر نعمان اکرم،مظفرآباد میں امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد نذیر شاہ نے قیادت کی مقرریں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی اشیر باد پر بنگلہ دیش میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم وستم کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیوں کی سزائیں انصاف کا قتل،نام نہاد ٹرائل کے ذریعے مسلمان علماء دینی سکالرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہےOICکے ممبر ممالک اپنے ممالک میں بنگلہ دیش کے سفارتکاروں کو طلب کر کے احتجاج کریں اور اس نام نہاد عدالتی ٹرائل کو ختم کیاجائے ۔ مقرریں نے کہا کہ 42سال بعد آج بھی بنگلہ دیشی مسلمان پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں جنہیں پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے ،پاکستان قوم اور پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ مل کھڑی ہو کر اپنا دینی فریفہ انجام دے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر