عبدالرشید ترابی کی ترکی کے سفیر مصطفی بابر یزلن سے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر اہم ملاقات

{AF}abdur-rashid-turabiعبدالرشید ترابی کی ترکی کے سفیر مصطفی بابر یزلن سے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر اہم ملاقات{/AF}

ہندوستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے،عبدالرشید ترابی،مصطفی بابر ترکی کے عوام اور حکومت اہل کشمیرکے شانہ بشان ہیں،اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فورمز پر بھرپوراندازسے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کیا گیاہے،ترکی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس مسئلے کے حل کے حوالے سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے،افضل گررو کی شہادت کے بعد پیدا شدہ حالات پر نظر ہے،ترک حکومت اہل ترک اور ترکی کی این جی اوز سے متاثرین زلزلہ سمیت دیگر امور میں خدمات کی اہل کشمیرتحسین کرتے ہیں قبرض کے مسئلے پر پاکستان حکومت نے ترکی کے موقف کی حمایت کی ہے اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے ترکی کے سفیر مصطفی بابر یزلن سے مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال پر اہم ملاقات کی،وفد میں نائب امیر جماعت اسلا می آزاد کشمیرنورالباری،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے گیلانی کے پاکستان چپٹر کے کنونیئر غلام محمد صفی،کشمیرریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر خالد محمود،ترجمان جماعت اسلامی راجہ ذاکرخان بھی موجود تھے،ترجمان کے مطابق اس موقع پر مسئلہ قبرص اور مسئلہ کشمیرپر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طورپر کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے،عبدالرشید ترابی نے ترکی کے سفیر کو افضل گورو کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی ریاست دہشت گردی سے آگاہ کیا اور کہاکہ آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،کالے قوانین کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،ہندوستان طاقت اور جبر سے آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کی سازش کررہاہے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد ہے ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرنے کا پابند ہے،عبدالرشید ترابی نے اہل ترکی کا شکریہ اداکیاکہ انھوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فورمز پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کیا،جس پر پوری کشمیری قوم آپ کی شکرگزار ہے،عبدالرشید ترابی نے زلزلہ اورسیلاب کے موقع پر ترکی کی حکومت اور این جی اوز کے کردار کی بھی تحسین کی اور کہاکہ کشمیری ان کی ان خدمات کو یاد رکھیں گے،پاکستان نے ہمیشہ قبرص کے مسئلے پر ترکی کی حکومت کے موقف کی حمایت کی ہے،غلام محمد صفی نے کشمیر میں دیارفت ہونے والی اجتماعی قبروں سمیت دیگر انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں سے سفیر کو آگاہ کیا اور کہاکہ سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین کو ہندوستان نے گزشتہ کئی دھائیوں سے نظر بند رکھا ہواہے ایک دن آزادی ہوتے ہیں تو دوسرے دن ایک سال کے لیے بند ہوجاتے ہیں ان کو جمعہ کی نماز تک ادا کرنے کی جازات نہیں ہے،نورالباری نے گلگت بلتستان کے حوالے سے سفیر کو آگاہ کیا،امیر جماعت نے ترکی کے سفیر کو ترکی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے داخلوں کے حوالے سے بات کی اور کہاکہ اس سے اور بھی بہتری آئے گی۔ترکی کے سفیر نے وفد کو قبرص کے مسئلے پر بریفنگ دی اور کہاکہ امت مل کر اپنے مسائل کے حوالے سے بات کرے ترکی اہل کشمیرکے ساتھ ہے ہماری نظر ہے جو بھی مقبوضہ کشمیرمیں حالات ہیں،ترکی ان مسائل سے غالف نہیں رہ سکتا،کشمیر،فلسطین امت کے مسائل ہیں ان کو حل ہونا چاہے،ہماری حکومت ملک کے اندر بھی اچھے کام کررہی ہے اور بیرونی سطح پر مسائل کے حل کے حوالے سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر