بھارت بنگلہ دیش میں لادین اور سیکولر نظام کے لیے جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسی کی سزا ئیں سنوانے کی سازشوں میں مصروف ہے،،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanبھارت بنگلہ دیش میں لادین اور سیکولر نظام کے لیے جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسی کی سزا ئیں سنوانے کی سازشوں میں مصروف ہے،،محمود الحسن چودھری{/AF}

15مارچ کوجماعت اسلامی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین بنگلہ دیش کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تمام سیاسی مذہبی جماعتیں سے مل کر بھرپورمظاہرے کرے گی ،بنگلہ دیش کوبھارتی کالونی بنا کے لئے اسلام پسندوں کے خلاف ظلم وستم جاری ہے۔جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسی کی سزا سنا کر اور سینکڑوں جوانوں کو شہید کر نا لمحہ فکریہ ہے عالمی برادری فی الفور نوٹس لے کوٹلی( پ ر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مل کر 15مارچ کو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین بنگلہ دیش میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء اضلاع کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت بنگلہ دیش میں لادین اور سیکولر نظام کے لیے جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسی کی سزا ئیں سنوانے کی سازشوں میں مصروف ہے بنگلہ دیش کو بھارت اپنی کالونی بنانا چاہتا ہے اور اپنی مرضی کے فیصلے اور ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔90فیصد اسلام پسندوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں اور بنگلہ دیش کی اس دہشت گردی کو روکنے کے لیے اپنا کردا ادا کریں۔بنگلہ دیش کی بھارت نواز حکومت نے بری،بحری اور فضائی راستوں سے سازوسامان کی رسد اور چٹاگانک اور منگلہ بندرگاہ کو بھارت کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے۔جس سے اس کی اپنی آزادی و خود مختاری سوالیہ نشان بن گئی ہے۔بنگلہ دیش کے چاروں اطراف بھارت کی سرحدیں ہیں جو کسی بھی وقت جارحانہ حملے کر سکتے ہیں لیکن شیح حسینہ حکومت کا بھارت کے حق میں عاشقانہ ہے بنگلہ دیش پر قبضہ جمانے کے لیے جو سہولیات درکار ہیں شیخ حسینہ حکومت نے وہ ساری بھارت کی جھولی میں ڈال رکھی ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر