یاسین ملک پر ہندو انتہا پسند تنظیموں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے کشمیر کی تحریک اس سے ختم نہیں کی جا سکتی،عبدالرشیدترابی،سید صلاح الدین

{AF}abdur-rashid-turabiیاسین ملک پر ہندو انتہا پسند تنظیموں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے کشمیر کی تحریک اس سے ختم نہیں کی جا سکتی،عبدالرشیدترابی،سید صلاح الدین{/AF}

سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا واضح اور جاندار موقف اختیار کریں۔کشمیر کا حل جہاد سے ہی ممکن ہے۔لائن آف کنڑول کو مستقل سرحد کبھی تسلیم نہیں کرتے ،پرویزمشرف کا تقسیم کشمیر کا فارمولہ ہو یا موسٹ فیورٹ کشمیری اس فیصلے کو ہر گز تسلیم نہیں کرتے۔آزاد حکومت نے شہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال نہ کر کے غفلت کا مظاہرہ کیا۔کشمیر کی آزادی ہم سب پر قرض ہے۔کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،یاسین ملک پر ہندو انتہا پسند تنظیموں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے کشمیر کی تحریک اس سے ختم نہیں کی جا سکتی،عبدالرشیدترابی،سید صلاح الدین پلندری( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی و متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین و سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے سدھنوتی میں شہداءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 7لاکھ فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بھارت کو موسٹ فیورٹ قرار دے کر شہداءکے لہو کے ساتھ غدار کی ہے۔افضل گرو کی شہادت اور مدثر احمد اور کشمیری قائدین کو گرفتار کر کے بھار ت تحریک آزادی کشمیر کو کبھی ختم نہیں کر سکتا۔مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے کرفیو کی حالت میں تبدیل کر رکھا ہے۔کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد پید ا کریں جذبہ جہاد اور شوق شہادت اپنے دلوں میں پیدا کر کے اپنی ماﺅں بہنوں کی عز ت آبرو کو بچانے کے لئے بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔شہداءکا مقدس لہو رائیگاں نہیں جا سکتا۔تحریک آزاد ی کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کی قیادت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جاندار کردار ادا کرے اور کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف واضح کریں۔بیس کیمپ کا کردا بحال کر کے شہداءکے خاندانوں کی کفالت کرے۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی قیادت کے ساتھ لے کر کل جماعتی کوآرڈنیگ کمیٹی بنائی گئی ہے جو پاکستان کی تمام سیاسی قیادت سے ملاقات کرے گی اور کشمیریوں کے جذبات کو ان تک پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارخانہ عزائم کے باوجود پاکستان اس کو رعایتیں دے کر شہیدا ءکے مقدس لہو کے ساتھ غداری کر رہا ہے۔سرینگر میں یاسین ملک پر بھارتی انتہا پسند تنظیموں کا حملہ اور نظر بندی پوری دنیا کے سامنے ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ کشمیریوں کو دہشت گرد دنیا کے سامنے پیش کر کے بھارت وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔1947ءمیں جہاد کے ذریعے اس خطے کو آزاد کرایا ہے اور جہاد سے ہی غلامی کو ختم کیا جا سکتا ہے،افغانستان سے سویت یونین کا خشر دنیا نے دیکھ لیا اور نیٹو افواج کی افغانستا ن میں پسپائی اس بات کی مکمل حقیقت ہیں کہ جہاد کے ذریعے ہی طاغوتی قوتوں سے نجات ممکن ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آئے روز حریت قائدین کو گرفتار کر کے نظر بند کر دیا جاتا ہے سید علی گیلانی کشمیری قوم کے ہیرو ہیں،اپنی بزرگ سالی میں بھی جدوجہد آزادی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان بیدار ہو جائیں،افضل گرو کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کو کرفیو کی حالت میں تبدیل کر دیا ہے حالات کا تقاضا ہے کہ ان کے ساتھ کھڑے ہو کر آزادی کے لیے جدوجہد کی جائے۔شہداءکانفرنس سے ارشد ندیم، امیر جماعت اسلامی ضلع سدھنوتی حبیب الرحمن، کمانڈر عبدالرحمن و دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر