قوم کے دلوںکو مسخر کرکے خطے میں حقیقی اور شاندار اسلامی انقلاب برپا کریں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiقوم کے دلوںکو مسخر کرکے خطے میں حقیقی اور شاندار اسلامی انقلاب برپا کریں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}

کرپٹ اور فرسودانظام کی تبدیلی کے لیے گاﺅں اور محلے کی سطح پر کام کو منظم کیا جائے،افضل گورو کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیرکو نئے موڑمیں داخل کردیاہے،پوری قوم اور قیاد ت مل کر آزادی کی تحریک کو کامیاب کریں،اضلاع کی سطح پر اجتماعی کاوشوں کو بروئے کا لایا جائے،ایک کروڑ ای میل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ،اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو بھیج دی گئی ہیں مزید کام کو تیز کیا جائے،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کا گرنے والے خون اسلامی انقلاب کو جنم دے گا اور بھارتی کالونی بنانے والے منہ کی کھائیں گے امیر جماعت کا مرکزی قیادت اور امراءاضلاع کے اجلاسوں میں خطاب راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام اور قوم کے دلوں کو مسخر کرکے خطے میں حقیقی اور شاندار اسلامی انقلاب برپا کریں گے،کرپٹ اور فرسودا نظام کو تبدیل کرنے کے لیے گاﺅں اور محلے کی سطح پر کام کر منظم کیاجائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی قیادت اور امراءاضلاع کے اجلاسوںمیں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ،ڈاکٹرخالد محمود، شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری،نورالباری،سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ افضل گورو کی شہادت کے بعد مقبوضہ ریاست میں تحریک آزادی کشمیرنئے موڑ میں داخل ہوچکی ہے،ہندوستان کی حکمت عملی اور ریاستی دہشت گردی نے یہ ثابت کردیاہے کہ ہندوستان مسئلے کا پرامن حل نہیں چاہتا،آزاد جموں وکشمیرکی تمام جماعتیں ملکر بیس کیمپ کے کردارکو بحال کریں،تاکہ تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشتیبانی کا حق ادا کیا جاسکے،اضلاع کی سطح پر تحریک آزادی کشمیرکے لیے اجتماعی کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے،تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی کے لیے لازم ہے کہ بیس کیمپ میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے،جس معاشرے میں عدل انصاف کا فقدان اور کرپشن کا چلن اور میرٹ کی پامالی ہووہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،اور کشمیرکی آزادی کے لیے موثر کردار اد ا نہیں کرسکتا،انھوں نے امراءاضلاع کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل اور مظلوم انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی کوششوںکو تیز کریں،انھوں نے کہاکہ عوام کو قرآن وسنت کے ساتھ جوڑا جائے بھائی چارے کی فضاءپیدا کی جائے ایک دوسروںکے دکھ درد کو شیئر کیا جائے،حقیقی اسلامی معاشرے میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا عبادت سمجھاجاتاہے،اس موقع پر انھوں نے بنگلہ دیش کی صورت حال پر گفتگوکرتے ہوئے اعلان کیا کہ 15مارچ کو پورے آزاد کشمیرمیں تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر اہل بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے،بنگلہ دیش میں ہندوستان کی اشیر باد سے جو کام حکومت کررہی ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ نگلہ دیش کو ہندوستان کی کالونی بنانا چاہتی ہے،اسلام کا خاتمہ کرکے بنگلہ دیش کو حقیقی کالونی بنانے کی کوشش پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،انھوں نے جماعت اسلامی اور نوجوانوں کے قتل عام اور سزاوں کے خلا ف اقوام متحدہ اور او ائی سی سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر