{AF}
عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار اداکرے،عبدالرشید ترابی {/AF}
برطانیہ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کررہے ہیں تمام جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں،شہزاد اقبال مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حصے کا کام کررہے ہیں تحریک آزادی کو سفارتی محاذ پر منظم کرنے کے لیے برطانیہ میں مقیم کشمیری کردار ادا کریں،محمود ساغر اسلام آباد( پ ر)کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی یو کے کا اعلیٰ سطح کا وفد صدر شہزاد اقبال کی سربراہی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے پر ہے ،وفد میںتحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب،کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کے سرپرست مولانا بوستان قادری ،کشمیرسنٹر یو کے چئیرمین خواجہ سلیمان،کشمیرفورم یوکے کے چیرمین نائب حسین مغل شامل ہیں،وفد نے حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کے پاکستان میں کنونیئرمحمو دساغر سے ملاقات کی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی بھی موجود تھے،ترجمان کے مطابق نے کہاکہ عالمی ضمیر کو بیدارکرنے کے لیے برطانیہ سمیت ساری دنیا میں مقیم کشمیری اپنا کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے،کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال نے کشمیرکے حوالے سے یورپ میں ہونے والے کام کا جائزہ پیش کیا اور کہاکہ تمام کشمیری مل کر آواز بلند کریںتو دنیا ہماری آواز سنے گی اوراس کا اثر بھی ہوگا،حریت کانفرنس کے کنوینئر محمود ساغر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام اپنے حصے کا کام کررہے ہیں بیس کیمپ اور باہر کے ممالک میں مقیم کشمیری اس تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے کام کریں۔انھوں نے کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کے کام کی تحسین کی،اس موقع پر محمد غالب ،نائب حسین مغل اور بوستان قادر ی نے کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کے 25سال پورے ہونے پر کانفرنس کے لیے محمود ساغر کو دعوت دی کہ وہ اس میں شریک ہوں۔