{AF}
جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کا ان کیمرہ اجلاس{/AF}
ہندوستان کشمیرمیں مظالم بند اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے،آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ افضل گورو اور مقبول بٹ کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کیا جائے،مجلس مشاورت کے ایجنڈے کی توثیق کرتے ہوئے اس کے قیام کو خوش آئند قراردیاگیاہے،آزاد کشمیراسمبلی اور کشمیرکونسل کا مشترکہ اجلاس کشمیر پر بلوانے کا فیصلہ ،سفارتی اور ابلاغی محاذپر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم ،کشمیرکی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے پاکستان کی قومی قیادت سے ملاقتوں کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا گیا اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت کشمیرہاﺅس میں ان کیمرہ آل پارٹیز کانفرنس منعقدہوئی جس میں وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوھدری عبدالمجید،سابق صدر آزاد جموں وکشمیرجنرل انور خان،لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک،مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل آزاد کشمیرشاہ غلام قادر،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ممبر کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی،وزیر تعلیم مطلوب انقلابی،میاں وحید،چوھدری یاسین ،آل پارٹیز حریت کانفرنس گلانی گروپ کے غلام محمد صفی،آل پارٹیز میر واعظ گروپ محمود ساغر،رفیق ڈار سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے،ترجمان کے مطابق اہم اجلاس میں متفقہ طور پر ہندوستان سے کہاگیاکہ وہ کشمیرمیں مظالم بند کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے،کانفرنس نے متفقہ طورپر کشمیرمیں مظالم کی شدید الفاظ اجلاس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ ہندوستان افضل گورو اور مقبول بٹ کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرے،اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں مجلس مشاورت کے قائم کی تحسین کی اور اس کو اتحاد کی علامت قراردیا،اجلاس میں کشمیرکی تازہ ترین صورت حال اور افضل گورو کے جسد خاکی سمیت دیگر امور پر فوری طور اسمبلی اورکشمیرکونسل کا اجلاس بلوانے کا فیصلہ کیاگیا،اجلا س چند دنوں میں طلب کیا جائے گا،آل پارٹیز کانفرنس کے اجلا س میں وزیر اعظم آزاد کشمیرکی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا گیاہے جس میں،مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی،سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوھدری،سابق صدر جنرل انور خان،مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمدخان،سابق صدر راجہ ذوالقرنین ،جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے صدر سردار خالدابراہیم،جمعیت علماءاسلام کے مولانا سعید یوسف،جموں وکشمیرجمعیت علماءکے امیر مولانا عتیق الرحمان فیض پوری،لبریشن لیگ کے صدر جسٹس مجید ملک،لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی،جمعیت اہل حدیث سمیت دیگر قائدین شامل ہیں،یہ قائدین پاکستان کی قیادت قیادت صدر وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیر اعظم کی سربراہی میں یہ وفد صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،میا ں محمد نواز شریف،سید منور حسن،عمران خان،چوھدری شجاعت حسین،مولانا فضل الرحمان ،فاروق ستار،سفید یارولی سمیت دیگر قائدین کشمیرکی صورت حال پر ملاقاتیں کریں گے۔اجلا س میںسفارتی اور میڈیا کے محاذ سمیت دیگر محاذوں پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادری،صفیر چغتائی،غلام محمد صفی،محمود ساغر،رفیق ڈار مطلوب انقلابی اس کے ممبر ہوں گے۔