{AF}
قاری عبداللہ کی دینی خدمات یاد رکھی جائیں گی،محمودالحسن چودھری{/AF}
ساری زندگی اقامت دین کے لئے جدوجہد کی،مرحوم انتہائی قابل اور فرض شناس انسان تھے حبیب الرحمن آفاقی کوٹلی(پ ر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر محمود الحسن چودھری نے کوٹلی گوئی میں قاری عبداللہ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی دینی خدمات یاد رکھی جائیں گئیں،ساری زندگی اقامت دین اور رضائے الہٰی کے حصول اور قرآن کے نظام کے لئے جدوجہد کی ۔دنیا مسافر خانہ ہے ہر آدمی نے اللہ کے آگے جواب دینا ہے۔مرحوم نے اپنی زندگی کو تحریک اسلامی کے لئے جدوجہد کرنے اور لوگوں کو ایک خدا کی بندگی اختیار کرنے کے لئے دعوت دیتے رہے۔مسلمانوں کی پسپائی کی وجہ قرآن سے دور ی ہے،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمن آفاقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم ایلیمنڑی کالج میں درس و تدریس میں ہمیشہ مصروف رہتے تھے۔دین کے غلبے کے لئے ہمیشہ مصروف رہے۔نمازہ جنازہ میںجماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری،حبیب الرحمن آفاقی،تنظیم اساتذہ کے صدر چوہدری عبدالوحید،سردار ذاکر ،پروفیسر سجاد ،مجاہدین کمانڈز نزاکت خان،عبدالرحمن اور دیگر عوام علاقہ نے شرکت کی۔