جمہوریت کا دعویدار بھارت نے افضل گرو کو شہید کر کے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے نور الباری

{AF}noor-ul-bariجمہوریت کا دعویدار بھارت نے افضل گرو کو شہید کر کے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے نور الباری{/AF}

راولپنڈی ( پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نور الباری نے کہا ہے کہ بھارت نے افضل گرو کا نہیں انصاف کا قتل کیا ہے۔جمہوریت کا دعویدار بھارت نے افضل گرو کو شہید کر کے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اس سے قبل 28ایسے قیدی تھے جن کو سزائے موت دینے کا حکم دیا جا چکا تھا مگر کشمیر کی تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لئے بھارت نے ہر قسم کی ناکام کوشش جار ی رکھے ہوئے جو انتہائی شرمناک رویہ ہے۔ان خیالات کا اظہار نورالباری نے جماعت اسلامی کے کارکنا ن کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت قیادت کو نظر انداز کرنا اور بھارت 82سالہ بررگ لیڈر سید علی گیلاانی سے خائف کیو ں ہے جو کشمیری قوم کی نمائندگی کرر ہے ہیں۔ریاست جموں وکشمیر کی عوام جن کے ساتھ کھڑی ہے۔جو پوری ملت کے لئے ایک روشن ستارہ ہے۔پوری ملت اسلامیہ اور پاکستان کشمیری عوام ان کی جدات کو سلام پیش کرتی ہے۔حکومت بھارت نے کشمیریوں کو ان کا حق خوارادیت دے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بل انتہائی شرمناک عمل ہے اس سے تحریک آزادی کشمیر کبھی کمزور نہیں کی جا سکتی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر