{AF}
ہندوستان نے اٹوٹ انگ کی رٹ ترک نہ کی تو سابق سوویت یونین کی طرح ایک ایک انگ الگ ہوجائے گا،عبدالرشید ترابی {/AF}
کشمیریوںکے قاتل اور پاکستان کی سلامتی کے درپے ہندوستان کے ساتھ یک طرف اعتماد سازی کے اقدامات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،کشمیر پر قائد اعظم کی پالیسی کا حیاءکریں،کشمیر میں ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے عالمی ادارے اس کا نوٹس لیں،کشمیریوں نے آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے لاکھوں جانیں پیش کیں ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیرکو اٹوٹ انگ کی رٹ تبدیل نہ کی تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی براہوگا ہندوستان کا انگ انگ الگ ہوجائے گا،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کے قاتل اور پاکستان کی سلامتی کے درپے ہندوستان کے ساتھ یک طرفہ اعتماد سازی کا دم بھرنے والے اور اس کے لیے اقدامات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،کشمیری آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں ا س کے لیے انھوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،انھوں نے کہاکہ آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج مقبوضہ ریاست میں بدترین انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں میں ملوث ہیں عالمی ادارے اس کانوٹس لیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے عالمی اداروں میں خود ہندوستان نے جا کر ساری دنیا کے سامنے عہد کیا تھاکہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا،ہندوستان جب یہ بات کہتا ہے کہ کشمیراس کا اٹوٹ انگ ہے تو وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرنے کے ساتھ اپنے اپنے کو بھی جھوٹا ثابت کرتاہے ہندوستان نے خود کہاکہ وہ کشمیریوںکو حق دے گا کہ وہ فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ ہیں تو وہ حق دیے بغیر یہ بات کہنا کہ کشمیرا س کا ہے کہ عالمی قوانین کے خلا ف ہے کشمیری ہزاورں مرتبہ ثابت کرچکے ہیں کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں۔