کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،جماعت اسلامی آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiکشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،جماعت اسلامی آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،عبدالرشید ترابی{/AF}

بیس کیمپ کے حکمران اور قومی قیادت تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچانے کے لئے اپنا بھرپور کردا ر ادا کریں ، یاسین ملک راولپنڈی( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے گذشتہ شب جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یسیٰن ملک کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو ہر فورم پر اوربھارت کے مظالم کو منظر عام پر لانے کے لئے جماعت اسلامی روز اول سے ہی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئے ہے،کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔جماعت اسلامی نے کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا کشمیری کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔یاسین ملک نے کہا کہ بیس کیمپ کے حکمران اور قومی قیادت تحریک آزادی کشمیر کو تقویت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ ہے پاکستان بھارت اور کشمیری،کشمیریوں کی مرضی کے خلاف کسی بھی حل کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیں گے۔کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کر کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔کشمیری اپنی جدوجہد منزل کے حصول کے لئے جاری رکھیں گے۔عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ عالمی اسلامی تحریکیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں عرب ممالک میں نئی فضا قائم ہے ایسے وقت میں ہمیں کشمیر کی تحریک کوتقویت پہنچانے کے لئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چائےے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے منزل حاصل کر سکتے ہیں۔عشائیہ میں حریت قیادت،غلام نبی نوشہری،غلام محمد صفی،رفیق ڈار،نور الباری،راجہ جہانگہیر ،صغیر قمر نے بھی شرکت کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر