{AF}
کشمیری جہاں بھی ہیں مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کریں،سردار عبدالقیوم خان{/AF}
برطانیہ میں تمام جماعتیں مل کر کشمیرکے مسئلے کو جاگررہی ہیں،شہزاد اقبال کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی یوکے کی خدمات قابل تحسین ہیں،کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا،محمد غالب راولپنڈی ( پ ر)کل جاعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی یوکے کے ایک وفد صدر شہزاد اقبال کی سربراہی میں پاکستا ن اور آزاد کشمیر کے دورے پر ہے جس میں تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب،کشمیرسنٹر یوکے کے چیرمین خواجہ سلیمان،کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری،کشمیرفورم یوکے کے چیئرمین نائب حسین مغل شامل ہیں،ترجمان کے مطابق وفد نے مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار عبدالقیوم خان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کے وفد کے صدر شہزاد قبال نے برطانیہ میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے ہونے والی کاوشوں سے سردار عبدالقیوم خان کو آگاہ کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیرمسئلہ کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر جمع ہوجائیں،اسی سے ہماری آواز میں وزن ہوگا اور دنیا ہماری بات سنے گی،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ حق خودارایت کا حصول جو اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے وعدہ کررکھاہے یہی مسئلے کا حل ہے جب تک حق کشمیریوں کو نہیں ملے گا مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا بوستان قادری اور نائب حسین مغل نے کہاکہ برطانیہ میں گزشتہ 25سال سے 16جماعتیں مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہیں،ہماری خواہش ہے کہ یہاں بھی تمام جماعتیں مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے کام کریں۔مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار عبدالقیوم خان نے وفد کا شکریہ اداکیا کہ وہ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور برطانیہ اور یورپ میں کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کی خدمات کی تحسین کی اور کہاکہ ضرورت اسی امر کی ہے کہ تمام جماعتیں اور عوام مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے کام کریں۔