{AF}
علی گیلانی اور حریت قائدین کو قید و بند کر کے تحریک آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔عبدالرشید ترابی{/AF}
مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر سرکاری ملیشیا کا قیام بڑی سازش ہے،کشمیری سازشوں کو ناکام بنا کر آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔کشمیریوں نے تحریک آزادی کے لئے عظیم تاریخ رقم کی،بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو کبھی محکوم نہیں رکھ سکتا۔کشمیریوں کا قتل عام بند کر کے حق خوداردیت کے ذریعے کشمیریوں کو فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔علی گیلانی اور حریت قائدین کو قید و بند کر کے تحریک آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔عبدالرشید ترابی راولپنڈی( پ ر)امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزاد ی کے لئے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے،بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا حریت قائدیں اور سید علی گیلانی کی گرفتاری اور نظر بندی سے بھارت تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا ۔مسلم اکثریتی علاقوں میں غیر سرکاری ملیشیا کا قیام بڑی سازش ہے،کشمیری سازشوں کو ناکام بنا کر آزادی کے لئے جدوجہد کریں،جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے وہ بھارت کی غلامی کبھی بھی تسلیم نہیں کر سکتا،بھارت ڈیم بنا کر پانی روک کرپاکستان کے استحکام کے خلاف سازش کر رہا ہے ۔پاکستان بھارت کو موسٹ فیورٹ قرار دے کر شہداءکے لہو سے غداری کر رہا ہے۔عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ جانب داری ہے،بھارت کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے۔عالمی حقوق کی تنظمیں نوٹس لیں۔عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر واحد ایک ایسی جگہ ہے جہاں وہاں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پوری دنیا کشمیریوں کی پشتیبانی کرے اور تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔بھارت کشمیر یوں کے خلاف مختلف فورس بنا کر قتل عام اور بھتہ وصول کرواتا ہے،کشمیری تمام سازشوںکو ناکام بنادیں۔