{AF}
سراج الحق کی گرفتاری اور پھر رہائی سے حکومت خیبرپختواہ کی اصلیت سامنے عطاءالرحمن چوہان،راجہ فاروق امجداسلم {/AF}
بے بنیاد مقدمات کی سخت مذمت کرتے ہیں خیبر پختواہ حکومت جماعت اسلامی کی مقبولیت سے گھبرا کر بے بنیاد مقدمات چلانا بند کرے۔ راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر عطاءالرحمن چوہان نے کہا ہے کہ خیبر پختواہ حکومت جماعت اسلامی کے ہر دلعزیر لیڈر سراج الحق کو گرفتار کر کے آئندہ الیکشن میں ناکامی کو کبھی نہیں روک سکتی،جماعت اسلامی نے انہیں شیڈو وزیر اعلیٰ نامزد کیا،ان کی گرفتاری افسوس ناک اقدام ہے،سراج الحق ہمیشہ اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔ان کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر حکومت خیبر پختواہ نے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ چلا کرانہیں گرفتار کرایا گیا جماعت اسلامی ایسے ہتھکنڈﺅں سب کبھی حق کی آواز بلند کرنا بند نہیں کر سکتی،ان خیالات اظہار انہوں نے کارکنان جماعت اسلامی سے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔اجلاس سے سیکرٹری اطلاعات راجہ فاروق،امجد اسلم،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔