مسئلہ کشمیرکا دیرپااور پائیدا رحل اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل درآمد میں ہے،غلام محمد صفی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk.jpgمسئلہ کشمیرکا دیرپااور پائیدا رحل اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل درآمد میں ہے،غلام محمد صفی{/AF}

برطانیہ میں ہندوستانی افواج کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پرآواز بلند کریں گے ،شہزاداقبال کشمیرمیں سیاسی مذہبی جماعتیں اور سماجی تنظمیں مل کر باہم مربوط ہوکر آزادی کی جدوجہد کریں،محمد غالب کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے،سید علی گیلانی مسلسل نظر بندی اور فوج چھینا بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کی خدامات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے راولپنڈی ( پ ر)کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی یوکے کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان اور آزاد کشمیرکے دورے پر ہے،وفد میں کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب،سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری،کشمیرسنٹر یوکے کے چیئرمین خواجہ سیلمان،کشمیرفورم یوکے چیرمین نائب حسین مغل شامل ہیں،ترجمان کے مطابق وفد نے حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے کنوینئر غلام محمد صفی کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر فاروق رحمانی ،غلام نبی نوشہری،عبدلمجید میر،محمد حسین خطیب ،حاجی سلطان،پرویزاحمد،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق سیکریٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،جماعت اسلامی کے ترجمان راجہ ذاکرخان بھی موجود تھے،وفد سے گفتگوکرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کی خدمات کو سراہایا،اور اس امر کی ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ مسئلہ کشمیرکو حل کروانے کے لیے جو بنیاد اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں وہی اصل ہیں انہی پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیرکا دیرپا اور پائیدار امن قائم ہو،کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوںکے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہونے والے مذاکرات میں کشمیریوںکو شامل کیاجائے،انھوںنے کہاکہ ہندوستانی افواج نے سید علی گیلانی کو مسلسل نظر بند رکھا ہواہے وہ عید اور جمعہ کی نماز تک ادانہیں کرسکتے،صدر کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی شہزاد اقبال نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو برطانیہ میں بلند کریں گے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کے لیے صدا بلند کریں گے،کشمیریوںکو رائٹ آف ووٹ کا حق ہے مہذب دنیا میں کشمیریوں کا رائٹ آف ووٹ چھینا ظلم ہے،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ کشمیریوں کو مل کر باہم مربوط ہوکر آزادی کی جدوجہد کوتیز کرنا ہوگا،منزل کے حصول کے لیے باہمی اختلافات ختم کرنے ہوں گے ،مولانا بوستان قادری،نائب حسین مغل اور خواجہ سیلمان نے کہاکہ اورسیزکشمیری آزادی کے جدوجہد میں کشمیریوںکے ساتھ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر