{AF}
ہندوستان خطے میں کشیدگی بڑھاکر جنگ مسلط کرنے کے راستے پر گامزن ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
افضل گورو کی پھانسی اور کنڑول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ ریاست میں مظالم میں اضافہ ا سی سلسلے کی کڑی ہے،مشرف کے یوٹرن اور یک طرفہ نام نہاد اعتماد سازی کا انجام قوم نے دیکھ لیا،پاکستان کی اسلامتی اور کشمیرکی آزادی کے لیے قوم جہاد کی تیاری کرے،عمر عبداللہ کے بھائی کا آزادکشمیرمیں سرجیکل اپریشن کی بات کر بھارت کے عزائم عیاں کردیے ہیں،کوٹلی میں نوجوان کے قتل کا واقع قابل مذمت ہے،دفاعی ادارے حساس خطے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں پر نظر رکھیں،اس طرح کے واقعات سے پاکستان کے خلاف نفرت پھلانے والوںکو موقع ملے گا،علی مرتظیٰ کے گھر والے جو لائحہ عمل طے کریںگے اس کی حمایت کریں گے کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان خطے میں کشیدگی بڑھاکر جنگ مسلط کرنے کے راستے پر گامزن ہے،افضل گورو کی پھانسی ،کنڑول لائن پر بلااشعال فائرنگ اور مقبوضہ ریاست میں مظالم میں اضافہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے ضلعی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مشرف کے یوٹرن اور یک طرفہ نام نہاد اعتماد سازی کا انجام دنیا کے سامنے ہے پاکستان کی اسلامتی اور کشمیرکی آزادی کے لیے قوم جہاد کی تیاری کرے،جہاد سے ہی ہمارے اباﺅ اجداد نے خطے کو آزادی کروایا اور باقی کشمیربھی جہاد سے ہی آزاد ہوگا،جماعت اسلامی مذاکرات کے خلاف نہیں ہے مگروہ مذاکرات کو تحریک آزادی کشمیرکی پینٹھ میں خنجر گھونپے اس کے لیے تیار نہیں ہے،ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں پر وار کیا،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو آئینی طورپر باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،انھوںنے کہاکہ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر اچھا اقدام کیا ہے اس ماحول کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھانے حکومت کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی مسئلہ کشمیرپر حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے لیے تیار ہے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان یہ ماحول برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت میرٹ قائم کرے عدل وانصاف قائم کرے،حق دار کو حق فراہم کرے،انھوں نے کہاکہ جب یہ نہیں ہوگا تو اپوزیشن کیسے حکومت کے ساتھ چلے گی،عبدالرشید ترابی دریں اثناءکوٹلی میں قتل ہونے والے نوجوان کے گھر گئے اور اس کے لواحقین اسے اظہار تعزیت کیا، اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دفاعی اداروں کو کہاکہ وہ اس طرح کے اقدامات کرنے والوں کو سخت سزا دیں آزاد خطہ ایک حساس خطہ ہے اور یہاں کا ماحول خراب کرنے کی سازش کرنے والوں کو سزا دیں،انھوں نے کہاکہ اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو وہ بتایا جائے اور اس کو سزا دی جائے اس سے پاکستان کے خلا ف نفرت پھیلانے والوں کو موقع ملے گا،انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے لواحقین جو لائحہ عمل طے کرے گے جماعت اسلامی اس کی حمایت کرے گی۔عبدالرشید ترابی نے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری کے بیٹے اور بیٹی کی شادی میں شرکت کی اور دیگر کوٹلی میں تعزیتیں کیں۔