{AF}
پوری کشمیری قوم اپنے حق خودا رادیت کے حصول کے لیے مل کر جدوجہد کرے،یاسین ملک {/AF}
برطانیہ میں 16جماعتیں مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے آواز بلند کررہی ہیں،شہزاد اقبال آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں کو ہر سطح پر وان پوائنٹ ایجنڈے پر کام کرناچاہیے،محمد غالب برطانیہ میں کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں،عالمی سطح پر ہندوستان پر دباﺅ بڑھایا جائے،ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لایا جائے آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کرنے کی ضرورت ہے راولپنڈی ( پ ر)کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی یوکے کا ایک اعلیٰ سطح کاوفد صدر شہزاد اقبال کی سربراہی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے پر ہے وفد میں کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب،کشمیر سنٹر یوکے کے چیرمین خواجہ سلیمان،کشمیرفورم یوکے چیرمین نائب حسین مغل شامل ہیں،ترجمان کے مطابق وفد نے لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک سے ملاقات کی،اس موقع پر لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر کیلانی ،رفیق ڈار ،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سابق سیکریٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان راجہ ذاکرخان بھی موجود تھے،وفد سے بات جیت کرتے ہوئے یاسین ملک نے کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی یوکے کے کام کی تحسین کی اور اس امر کو محسوس کیاکہ اس کام کو مزید بہترکیا جائے،تمام کشمیری جو بیرون ملک کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہیں وہ سب مل کر کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کریں،اپنی اپنی جماعتیں صرف اور صرف اپنے آبائی علاقوں تک محدود رہنی چاہیے،برطانیہ میں گزشتہ 25سالوں سے 16جماعتوں کو اتحاد ایک تاریخی بات ہے اور اس کو جاری رہناچاہیے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ اور بیرون ملک بسنے والوں کشمیریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے لیے کام کریں،انھوں نے کہاکہ جب کشمیری ون پوائنٹ پر کام کریں گے تو موثر آواز بن جائیں گے،اس موقع پر صدرشہزاد اقبال نے برطانیہ میں کام کی صورت حال سے آگاہ کیا،اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت چاہی،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ اس دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اہم باہم مل کر اپنے اپنے محاذوں پر کام کریں،ان تمام کاوشوں اور کوششوں کو باہم مربوط ہونا چاہیے تاکہ آزادی کی منزل حاصل ہوسکے،باہمی کوآرڈینشن کے بغیر آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا سفر طویل ہوگا،خواجہ سلیمان ،بوستان قاددری اور نائب حسین مغل نے کہاکہ پوری قوم یک زبان اور یک جان ہوکر آزاد کے لیے کام کرے گی تو منزل ملے گی۔بھارت پر عالمی سطح پر دباﺅ بڑھانے کے لیے کشمیریوں کو موثر کردارادا کرنا ہوگا۔