آزاد کشمیرگلگت بلتستان خون دینے کے نتیجے میں آزاد ہوے کشمیرکی آزادی پوری قوم پر قرض ہے،عبدالمجید ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiآزاد کشمیرگلگت بلتستان خون دینے کے نتیجے میں آزاد ہوے کشمیرکی آزادی پوری قوم پر قرض ہے،عبدالمجید ،عبدالرشید ترابی{/AF}

تحریک آزادی نازک دور میں ہے ہندوستان کی جارحیت کا منہ تور جواب دیں گے،کشمیری اور پاکستان جنگ نہیں چاہتے مگر ہندوستان جارحیت پے حارجیت کا ارتکاب کررہاہے،آبی جارحیت کرکے پاکستان کو پنجر صحرا میں تبدیل کرنا چاہتاہے،کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے تحریک آزادی کے لیے خدامات قابل تحسین ہیں،عبدالرشید ترابی کی اپیل پر یوم سیاہ منایا اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا اب مثبت تجاویز پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوں،کشمیر قیادت اور قوم یک زبان اور یک جان ہوکر آزادی کی جدوجہد کریں کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال اور محمد غالب نے عالمی صورت حال سے آگاہ کیا اور کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی اسلام آباد(پ ر)وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرچودھدی عبدالمجید سے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی،کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی یوکے کے صدر شہزاد اقبال کی سربراہی میں کشمیررابطہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب ،کشمیر فورم کے چیئرمین نائب حسین مغل نے مشترکہ طورپر ملاقات کی،برطانیہ سے یہ وفد وزیر اعظم ہی کی دعوت پر پاکستان آیا ہے،ترجمان کے مطا بق دونوں رہنماﺅں مشترکہ طورپرکہا آزاد کشمیرگلگت بلتستان خون دینے کے نتیجے میں آزاد ہوے کشمیرکی آزادی پوری قوم پر قرض ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عبدالرشیدترابی ا ور برطانیہ سے آئے ہوئے کل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی کو یقین دھانی کروانی کے وہ کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریںگے،پوری کشمیر ی قوم اور قیادت کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر جمع ہوجائے،انھوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ سے مثبت تجاویز کی قدر کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کوئی مثبت تجازیز سامنے آئی تووہ اس پر عمل کریں گے،انھوں نے کہاکہ افضل گورو کی شہادت کے موقع پر عبدالرشید ترابی نے مجھے مثبت تجویز دی اورکہاکہ یوم سیاہ منایا جائے اور آل پارٹیز کانفرنس کی جائے تو میں نے اس پر عمل کیا اور سب نے مل کر ہندوستان کو پیغام دیا کہ کشمیری آزادی کے ایجنڈے پر یک جان اور یک زبان ہیں،انھوں نے کہاکہ عالمی سطح پر بھی جو میرے ذمہ ہوگا وہ میری ذمہ داری ہے،انھوں نے کہانہ کشمیری جنگ چاہتے ہیں اور نہ ہی پاکستان جنگ کاحامی ہے مگر ہندوستان جارحیت پے جارحیت کررہاہے،پاک فوج اور عوام کا خون بہارہاہے،پاکستان پر آبی جارحیت کرکے پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنا چاہتاہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہاہے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری ہے،کشمیری اقوام متحدہ کے قراردادوںکے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ انھوں نے ہمیشہ تنقید برائے اصلاح کی ہے،ریاست میں عدل انصاف ہوگا میرٹ ہوگا تو مل جول کر چلنے میں آسانی ہوگی،ظلم اور ناانصافی ہوگی تو مسائل ہوں گے،عبدالرشید ترابی نے وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیرکے حوالے اپنے تعاون کی غیر مشروط حمایت کی یقین دھانی کروائی ،انھوں نے کہاکہ پانچ لاکھ کشمیری شہداءکے خون کا قرض ہے کہ ہم آزادی کے لیے کام کریں،کل جماعتی بین الااقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال نے کہاکہ برطانیہ میں کشمیررابطہ کمیٹی گزشتہ 25سال سے کشمیرکی آزادی کے لیے سفارتی محاذ پر کام کررہی ہے،شہزاد اقبال نے کہاکہ ہم یک آواز ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے کام کریں گے تو ہماری آواز میں وزن بھی ہوگا اورعالمی ادارے ہمارے بات کو اہمیت بھی دیں گے،انھوںنے وزیر اعظم کو رپورٹ بھی پیش کی ،اور وزیر اعظم اور عبدالرشید ترابی کو کل جماعتی بین الااقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کی سلور جوبلی پر برطانیہ آنے کی دعوت دی جو دنوں روہنماوں نے قبول کی ،اس موقع پر محمد غالب نے کہاکہ جس بے نظیربھٹو نے کشمیرکے کاز کا اجاگرکرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کام کیا تھا اسی طرح پھر مہم چلانے کی ضرورت ہے،مولانا بوستان قادری نے وزیر اعظم کی طرف سے دعوت پر ان کا شکریہ اد ا کیا،نائب حسین مغل نے کہاکہ برطانیہ میں کشمیری کشمیرکی آزادی کے لیے کام کو منزک کے حصول تک جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر