کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے وفد کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات

{AF}abdur-rashid-turabiکل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے وفد کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات {/AF}

عبدالرشید ترابی سے کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے وفد صدر شہزاد اقبال کی سربراہی میں مولانا بوستان قادری،محمد غالب،خواجہ سلیمان اور نائب حسین مغل نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقات کی، عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لئے برطانیہ میں تمام جماعتیں مل کر ملین مارچ کریں۔عبدالرشید ترابی برطانیہ کی سیاسی اہمیت ہے وہاں کی رائے پورے یورپ کی رائے عامہ کو متاثر کرتی ہے،کشمیر کاز کے لئے نوجوانوں،میڈیا اور ممبران پالیمنٹ کو کشمیریوں کی پشت پر لایا جائے،افضل گورو کی شہادت سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ووزیوں پر بھارت کے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کیا جائے،فلسطینی بھائیوں سے کشمیری سبق سیکھیںاور وہاں نوجوانوں کومنظم کریں،جماعت اسلامی ان کے شانہ بشانہ ہو گی،کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کی کشمیر کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کے وفد مولانا بوستان قادری،محمد غالب،،خواجہ سیلمان اور نائب حسین مغل نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کی کشمیر کے لئے خدمات کی تحسین کی،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے،گذشتہ 2ہفتوں سے کرفیو کا سما ہے،لوگوں کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہو چکا ہے اور حالات خراب تر ہو چکے ہیں سردیوں کی وجہ سے لوگ بیمار ہیں ان کی ادویات کا بندوبست نہیں ہے عالمی حقوق کی تمام تنظیمیں اس کا نوٹس لیں،برطانیہ میں کشمیری اور پالیمنٹ کے ارکان کشمیر کاز کے لےے نوجوانوں کو ساتھ لے کر رائے عامہ کو ہموار کریں۔صدر شہزاد اقبال نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ،انہوں نے برطانیہ میں اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے عبدالرشید ترابی کو آگاہ کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر کشمیریوں کا بنیادی حق حق خوداردیت کے لئے جدوجہد کریں۔عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لئے برطانیہ میں کشمیر ملین مارچ کر کے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تقویت دیں۔نوجوان میڈیا اور پالیمنٹ کے ارکان مسئلہ کشمیر کی پشتیبانی کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر