عوام لادین اور سیکولر حکمرانوں کو مسترد کر کے اچھی دیانتدار اور محب وطن قیادت کا انتخاب کریں:چوہدری محمود الحسن

{AF}ch.mehmood-ul-hassanعوام لادین اور سیکولر حکمرانوں کو مسترد کر کے اچھی دیانتدار اور محب وطن قیادت کا انتخاب کریں:چوہدری محمود الحسن {/AF}

سانحہ کوئٹہ ملک اور اسلام کے خلاف بڑی سازش ہے۔قاضی حسین احمد ؒ نے امت کے اتحاد کے لئے ہمیشہ فریضہ سر انجام دیا،لاشوں اور مہنگائی کا طوفان عوام کے لئے بہت بڑی آزمائش ہے،علماءکرام اور دینی قیادت کو آگے لانا ہو گا عوام لادین اور سیکولر حکمرانوں کو مسترد کر کے اچھی دیانتدار اور محب وطن قیادت کا انتخاب کریں:چوہدری محمود الحسن کوٹلی(پ ر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ملک کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔جو پاکستان اور اسلام کے خلاف کی جا رہی ہے،ایک منظم منصوبے کے تحت ملک کو ایمرجنسی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ان تما م مسائل کا حل صرف ایمانتدار،دیانتدار اور محب وطن قیادت سے ہی ممکن ہے۔پوری قوم جانتی ہے کہ دہشت گرد کون ہے قوم کو مہنگائی کا تحفہ دینے والے لاشوں کے تحفے دے کر عوام کو پتھر کے زمانے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان قوم آزمائش کے اس وقت میں کون سی لیڈر شپ کا انتخاب کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنے سے قبل بلوچیوں کو اعتماد میں لینا چاہےے تھا۔جماعت اسلامی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کرتی ہے۔امت کی حیثیت اور انسانیت کے ناطے سے ہمیں اتحاد واتفاق سے ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہونا ہو گا اور طاغوتی قوتوں کو ناکام بنانا ہو گا۔اور امت کو اگھٹا کر کے تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔محمود الحسن چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی قوم پر جب بھی کوئی آزمائش آئی تو جماعت اسلامی اور قاضی حسین احمد نے آگے بڑھ کر امت کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہوئے ان کے درد میں شریک ہوئے اور ملی یکجہتی کا درس دیا۔ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے کر کے انہیں وحدت کا درس دیا حالات کا تقاضا ہے کہ ان کے مشن کو جاری رکھا جائے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اور مذہبی تنظیمیں ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لےے اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر