پوری ملت اسلامیہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خوداردیت دلانے کے لئے کردار ادا کرے : نو ر الباری

{AF}noor-ul-bariپوری ملت اسلامیہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خوداردیت دلانے کے لئے کردار ادا کرے : نو ر الباری {/AF}

مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کی پھانسی کے بعد آج تک مکمل کرفیو ہے جس سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت بندوق کی طاقت سے کشمیریوں کو دبا کر جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے پوری ملت اسلامیہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خوداردیت دلانے کے لئے کردار ادا کرے : نو ر الباری راولپنڈی(پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نورالباری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کی پھانسی کے بعد آج تک مکمل کرفیو ہے جس سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت بندوق کی طاقت سے کشمیریوں کو دبا کر جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے پوری ملت اسلامیہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خوداردیت دلانے کے لئے کردار ادا کرے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے اور عالمی برادری کے سامنے کشمیر کے مسئلہ کو حل کرانے کے لئے اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ای میل کے ذریعے پیغام بھجنے کی مہم سے خطاب میں کیا انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور حریت کانفرنس کے قائدین کو مسلسل نظر بند رکھا جا رہا ہے انہیں نماز جمعہ پڑنے کے لےے عید گاہ کی طرف نہیں جانے دیا جا رہا ۔OICاقوام متحدہ اور عالمی امن کے ٹھیکدار اس کا نوٹس لیں،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ایک غیر مسلم عورت کے ساتھ زیاتی ہوئی تو پوری دنیا میں اس کا ردعمل ہوا مگر مقبوضہ کشمیر میں روزانہ درجنوں خواتین کی عزت و آبرو پامال ہوتی ہے مگر کوئی اس کا نوٹس نہیں لے رہا ۔ نور الباری نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ای میل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو جاگر کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پوری ملت اسلامیہ اور کشمیری اس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر